دنیا
2 منٹ پڑھنے
کینیڈا: فوجی اڈے پر آگ لگ گئی،ہلاکتوں کی اطلاع
کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ایک "سنگین واقعے" کے باعث البرٹا کے ایک فوجی اڈے پر شدید آگ لگ گئی ہے، جس کے بعد وزیر دفاع نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کر دی ہے
کینیڈا: فوجی  اڈے پر آگ لگ گئی،ہلاکتوں کی اطلاع
کینیڈا / Reuters

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ایک "سنگین واقعے" کے باعث البرٹا کے ایک فوجی اڈے پر شدید آگ لگ گئی ہے، جس کے بعد وزیر دفاع نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کر دی ہے۔

کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ یہ واقعہ ایڈمونٹن سے تقریباً 210 کلومیٹر مشرق میں واقع کینیڈین فورسز بیس وین رائٹ  میں پیش آیا۔

وزیر دفاع ڈیوڈ میک گینٹی نے ہفتے کے روز دیر گئے بتایا کہ اس واقعے کے نتیجے میں اموات اور زخمی ہوئے ہیں۔

میک گینٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ ہو رہا ہے کہ فوجی اڈے پر پیش آنے والے واقعے کے نتیجے میں ہلاکتیں اور زخمی دونوں ہوئے ہیں۔"

کینیڈا کی وزارتِ قومی دفاع کی ایک خاتون ترجمان نے کہا کہ حکومت صورتحال کی قریبی نگرانی کر رہی ہے اور مزید معلومات دستیاب ہونے پر فراہم کی جائیں گی۔

وین رائٹ کی بلدیہ نے بتایا کہ آگ دن کے آغاز میں فوجی اڈے کی حفاظتی باڑ کو عبور کر کے قریبی علاقے میں پھیل گئی تھی اور اس پر قابو پانے کے لیے فعال اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

بلدیہ نے واضح کیا کہ تاحال علاقے کو خالی کرنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔

سی ایف بی وین رائٹ کینیڈا کے مصروف ترین فوجی اڈوں میں سے ایک ہے ۔

دریافت کیجیے
عالمی رہنماؤں کے سیاسی عزم  نے ایک مثبت امید پیدا کی ہے: اردوعان
ہم، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت ختم کرنا چاہتے ہیں: اوبووِچ
تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار
اسرائیلی دعوے "سراسر قیاس آرائی" ہیں: سینٹ کوم
سوڈان: شمالی دارفور سے 5 ہزار 275 افراد ہجرت کر گئے
میں، کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں: ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ اور شی، پوتن کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ پر بات کر سکتے ہیں
ہرمز سے بلا اجازت جو جہاز گزرا ہماری زد میں ہوگا: پاسداران انقلاب
ہسپتالوں پر حملے جرم ہیں:غزہ وزارت صحت
پاکستان:دہشتگردوں کا گھات لگا کر پولیس پر حملہ،متعدد ہلاک و زخمی
ماحول عدم اعتماد کامگر مذکرات میں پیش رفت کا امکان ہے:زیلنسکی
ترک خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے مونٹی نیگرو کو شکست دے دی
امریکہ کسی مغالطے میں نہ رہے، اسے بھی نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
پاکستان: آنکھوں کے معائنے کے بعد عمران خان کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا
ٹی آر ٹی بین الاقوامی دستاویزی فلم ایوارڈ کے لیے درخواستوں کا آغاز ہو گیا