دنیا
1 منٹ پڑھنے
ایران جنگ می امریکی طیارہ نما ڈراون طیاروں کو وسیع پیمانے کا نقصان
حالیہ رپورٹ کے مطابق مالی نقصان کا تخمینہ تقریباً 720 ملین ڈالر لگایا گیا ہے، کیونکہ ہر ریپر ڈرون کی قیمت ماڈل کے لحاظ سے 30 ملین ڈالر یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
ایران جنگ می امریکی طیارہ نما ڈراون طیاروں کو وسیع پیمانے کا نقصان
ایران تنازع میں MQ-9 ریپر آپریشنز کو بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔ [فائل فوٹو] / Reuters

سی بی ایس نیوز  کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کو یکم  اپریل سے مشرق وسطیٰ میں آٹھ MQ-9 ریپر ڈراونز کھو نے پڑے  ہیں، جس سے ایران جنگ  میں تباہ ہونے والے امریکی  ڈراونز کی مجموعی تعداد 24 تک پہنچ گئی۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق مالی نقصان کا تخمینہ تقریباً 720 ملین ڈالر لگایا گیا ہے، کیونکہ ہر ریپر ڈرون کی قیمت ماڈل کے لحاظ سے 30 ملین ڈالر یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

MQ-9ریپر، جسے جنرل اٹومکس ایرو ناٹیکل سسٹمز تیار کرتا ہے، یہ  ایک بغیر پائلٹ کا طیارہ ہے جو اطلاعات جمع کرنے، نگرانی،  کھوج اور عین نشانہ بازی کے مشنز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

سی بی ایس نیوز کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو مشترکہ آپریشنز شروع کرنے کے بعد ایران بھر میں 13,000 سے زائد اہداف پر حملے کیے۔

اسی اعداد و شمار سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ دورانِ جنگ ایران نے خطے کے 12 ممالک میں اہداف کو نشانہ بنایا ۔

اگرچہ منگل کو دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، اسرائیل نے لبنان میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز