مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
امارات کی جوہری تنصیب تابکاری پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے:گروسی
اقوامِ متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں براکہ  جوہری پاور پلانٹ پر براہِ راست حملہ سنگین تابکار نتائج کا باعث بن سکتا ہے
امارات کی جوہری تنصیب تابکاری پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے:گروسی
رافیل گروسی / AP

اقوامِ متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں براکہ  جوہری پاور پلانٹ پر براہِ راست حملہ سنگین تابکار نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

اس تنصیب کو نشانہ بنانے والے حالیہ ڈرون حملے کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رافیل گروسی نے کہا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

گروسی نے کہا  کہ یہ مشرقِ وسطیٰ میں ایک جوہری مقام ہے، جہاں کسی حملے کے نتائج انتہائی سنگین ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ براکہ پلانٹ جو دارالحکومت سے لگ بھگ 300 کلومیٹر دور ہےایک فعال جوہری تنصیب ہے جس میں ہزاروں کلو گرام جوہری مواد موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے کی صورت میں کوئی بھی براہِ راست نشانہ ماحول میں بہت زیادہ تابکاری کے اخراج کا سبب بن سکتی ہے۔

گروسی نے مزید کہا کہ بیرونی بجلی کی فراہمی کی لائنوں کو پہنچنے والا نقصان بھی سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے، جو ممکنہ طور پر ری ایکٹر کے مرکزی حصے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دونوں صورتوں میں ہنگامی حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہوگی، جس میں کئی سو کلومیٹر تک پھیلے ہوئے فاصلوں کے لیے لوگوں کا انخلا، پناہ گاہیں فراہم کرنا اور مستحکم آئوڈین کا استعمال شامل ہے۔

گروسی نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی ان ممالک کی "ہنگامی تیاری اور ردعمل کی صلاحیتوں" کا جائزہ لینے کے لیے خطے کا دورہ کر رہے ہیں۔

اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے حکام نے بتایا تھا کہ ڈرون حملے کے باعث براکہ پاور پلانٹ کے قریب آگ بھڑک اٹھی تھی۔

متحدہ عرب امارات نے گزشتہ  روز کہا کہ اتوار کو براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ کے قریب ڈرون حملہ عراقی سرزمین سے کیا گیا  تھا۔

وزارتِ دفاع نے بتایا کہ اسی دن روکے گئے دو اضافی ڈرون بھی عراق سے ہی داغے گئے تھے۔

متحدہ عرب امارات نے اس تنصیب پر ہونے والے حملے کے ماخذ کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا