دنیا
1 منٹ پڑھنے
جنوبی کوریائی فوج کے کوبرا ہیلی کاپٹر حادثے میں دو افراد ہلاک
عسکری حکام نے AH-1S فلیٹ کے آپریشن کو روک کر شمالی کوریائی سرحد کے قریب ہونے والے مہلک تربیتی حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
جنوبی کوریائی فوج کے کوبرا ہیلی کاپٹر  حادثے میں دو افراد ہلاک
جنوبی کوریائی فوجی حکام 9 فروری 2026 کو جنوبی کوریا کے گیپیونگ میں ایک AH-1S کوبرا اٹیک ہیلی کاپٹر کے حادثے کی جگہ کو محفوظ کر رہے ہیں۔ / Reuters

جنوبی کوریا کی فوج نے بتایا کہ گیپ یونگ کاؤنٹی کے شمالی علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران ایک اے ایچ-1 ایس کوبرا حملہ آور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور اس پر سوار دونوں پائلٹ  ہلاک ہو گئے۔

ہیلی کاپٹر پیر کے روز صبح مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے کے کچھ ہی دیر بعد کسی نامعلوم وجہ سے  گر گیا۔

فوجی بیان کے مطابق دونوں اہلکاروں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، مگر بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

فوج نے اس حادثے کے بعد  تمام اے ایچ-1 ایس ہیلی کاپٹروں کی پروازیں معطل کر دیں اور حادثے کی وجہ جاننے کے لیے ایک ہنگامی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔

فوج کا کہنا تھا کہ مشق میں انجن چلتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کے طریقہ کار کی مشق شامل تھی، یہ وہ طریقہ تھا جو عملے کو جنگی یا میکانیکی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔

گیپ یونگ سیئول کے شمال مشرق میں واقع ہے اور شمالی کوریا کی سخت حفاظتی تدابیر کی حامل  سرحد کے نزدیک ہے۔ جنوبی کوریا علاقائی کشیدگیوں کے دوران اپنی  حفاظتی  کارراوئیوں پر توجہ دے رہا  ہے۔

دریافت کیجیے
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر