رائے
تجزیات
3 منٹ پڑھنے
مارکو روبیو کا غزہ میں انتظامیہ کے قیام اور اس کے بعد بین الاقوامی فورس کی تعیناتی منصوبہ
ٹیکنوکریٹک ادارے میں شامل ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے، تا ہم حماس کو غیر مسلح کرنے کا معاملہ تا حال حل نہیں ہو سکا۔
مارکو روبیو کا غزہ میں انتظامیہ کے قیام اور اس کے بعد بین الاقوامی فورس کی تعیناتی منصوبہ
روبیو کا کہنا ہے کہ غزہ کا عبوری منصوبہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود آگے بڑھ رہا ہے۔ / Reuters
20 دسمبر 2025

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے نئے انتظامی ادارے جلد قائم کیے جائیں گے، جس کے بعد ایک بین الاقوامی فورس تعینات کی جائے گی، کیونکہ واشنگٹن اس علاقے میں نازک جنگ بندی کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سال کے خاتمے پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ غزہ میں موجودہ صورتحال برقرار نہیں رکھی جا سکتی، اور نوٹ کیا کہ اکتوبر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ذریعہ طے کی گئی جنگ بندی کے بعد سے اسرائیل نے حملے جاری رکھے ہیں۔

روبیو نے کہا"اسی وجہ سے ہمیں پہلے مرحلے کو مکمل کرنے میں عجلت کرنی چاہیے"  اس سے مراد ایک بین الاقوامی گورننگ بورڈ اور زمینی سطح پر ایک فلسطینی ٹیکنوکریٹک اتھارٹی کی تشکیل ہے، جس کے فوراً بعد استحکام فورس تعینات کی جائے گی۔

روبیو نے کہا کہ ٹیکنوکریٹک ادارے میں شامل ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے، اگرچہ انہوں نے کوئی وقتی حد مقرر نہیں کی، لیکن کہا ہے کہ واشنگٹن کا مقصد اس انتظامی ڈھانچے کو " جلد از جلد" قائم کرنا ہے۔

ان کا یہ بیان، امریکی سینٹرل کمانڈ کے اس ہفتے دوحہ میں شراکت دار ممالک کے ساتھ بین الاقوامی استحکام فورس کی منصوبہ بندی کے لیے مذاکرات کیے ہیں۔

تاہم، روبیو نے تسلیم کیا کہ اہم سوالات حل طلب ہیں، جن میں حماس کو کس طرح غیر مسلح کیا جائے گا بھی شامل ہے۔

جنگ میں ملوث ہونے کے خدشات

فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے والے ممالک کو خدشات لا حق ہیں کہ ان کی فورسز جنگ میں ملوث ہو سکتی ہیں۔

روبیو نے کہا کہ واشنگٹن کو اب بھی ممکنہ شراکت داروں کو فورس کے مینڈیٹ اور فنڈنگ کے بارے میں وضاحت فراہم کرنی ہے۔

انہوں نے کہا"میرے خیال میں ہمیں انہیں کچھ اور جواب دینے ہوں گے اس سے پہلے کہ ہم کسی سے مضبوط عزم کا تقاضا کریں" انہو ں نے مزید بتایا کہ کئی ایسے ممالک جنہیں تمام فریق تسلیم کرتے ہیں نے  اس میں دلچسپی ظاہر کی ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

روبیو نے کہا کہ سیکیورٹی اور انتظامیہ کا قیام غزہ کی تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے۔

امریکی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ"کون تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالر کا وعدہ کرے گا، جو جنگ شروع ہونے پر دوبارہ اڑا دی جائیں؟"

"ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کون ذمہ دار ہوگا اور وہاں طویل المدتی استحکام ہوگا۔"

دریافت کیجیے
بغداد میں حملوں کا خطرہ ہے، امریکی شہری عراق سے نکل جائیں
عالمی ممالک کا ایران پر دباو: آبنائے ہُرمز کھولی جائے
ایران کا اسرائیل پر تازہ  میزائلوں سے حملہ
حزب اللہ:  اسرائیلی فوجیوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے
ٹرمپ، یسوع مسیح سے مشابہہ ہیں: پاؤلا وائٹ۔کین
بحیرہ ملوکا میں 7٫8 شدت کا زلزلہ،ہمسایہ ممالک میں سونامی انتباہ
سینئر ایرانی عہدیدار امریکی-اسرائیلی حملے میں شدید زخمی
پاکستان۔افغانستان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے
انڈونیشیا:اسرائیل کی باتوں پر بھروسہ نہیں،بم دھماکے کی تفتیش کروائی جائے
کریمیا میں روسی فوجی طیارے کا حادثہ، سوار تمام افراد ہلاک
پاکستانی فوج کا آپریشن ، 13 دہشت گرد ہلاک
ہرمز کھلوانے کےلیے فوجی کاروائی کی تیاریاں،ابو ظہبی کے شامل ہونے کاامکان
ٹرمپ، جنگ ختم کرنے کا سفارتی راستہ تلاش کریں: پوپ لیو
ترکیہ نے کوسووا کو شکست دے کر 2026 عالمی فٹ بال کپ ٹورنا منٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا
ترکیہ: اسرائیلی قانون غیر آئینی اور نسلی ہے