نیا شام
2 منٹ پڑھنے
دُزی رہنما:ترکیہ اور عرب ممالک کو ثالثی کا کردار ادا کریں
شیخ سمیع ابیل مونا نے ملک کو مزید ٹوٹنے سے روکنے کے لیے شام کی قیادت میں مذاکرات پر زور دیا، جبکہ جنوبی شام میں بدامنی کو ہوا دینے کا الزام اسرائیل پر لگایا اور بیرونی مداخلت کے حوالے سے خبردار کیا۔
دُزی رہنما:ترکیہ اور عرب ممالک کو ثالثی کا کردار ادا کریں
At least 321 killed in Sweida clashes since Sunday: Syrian rights group / Reuters / Reuters
19 جولائی 2025

ابیل-مونا نے انادولو ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ شام میں خونریزی کو روکنے کا واحد مؤثر راستہ، شام کی قیادت میں جامع مکالمے کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا:

"سویدا میں اور مجموعی طور پر شام میں مزید خونریزی اور تقسیم کو روکنے کا واحد حقیقت پسندانہ راستہ مکالمہ ہے۔"

ابیل-مونا نے واضح کیا کہ علاقائی طاقتوں کی مؤثر حمایت کے بغیر مقامی جنگ بندی کے معاہدے نازک اور غیر مستحکم رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا:

"سویدا میں حالیہ معاہدہ ایک مثبت قدم تھا، لیکن اس پر عمل درآمد کے لیے عرب اور ترک ضمانتوں کی ضرورت ہے، کیونکہ ریاست اور مقامی گروہوں کے درمیانسنگین  عدم اعتماد موجود ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ 13 جون کو بدوی عرب قبائل اور مسلح دروز گروہوں کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب دُرزی جنگجوؤں نے شامی حکومت کی افواج پر حملہ کیا، جس کے بعد اسرائیل نے شامی فوج پر فضائی حملے کیے۔

ابیل-مونا کے مطابق، جنگ بندی کے مختصر عرصے بعد اس کا خاتمہ ہو گیا اور"اسرائیل نے اس سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھایا۔ سویدا کی صورتحال میں سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کو ہوا۔ وہ اس خلا کو استعمال کرتے ہوئے برادریوں کو تقسیم کرنے اور انہیں بیرونی تحفظ کی تلاش پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔"

انہوں نے لبنان میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے پھیلنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا:

"اس فتنہ کو لبنان منتقل کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، جو ملک کے اندر نازک توازن کو بگاڑ سکتی ہیں۔"

ابیل-مونا نے بتایا کہ وہ دارالافتاء اور دیگر مذہبی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تفرقہ انگیز بیانیے کے خلاف مشترکہ موقف اپنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ"سویدا میں حالیہ معاہدہ ایک مثبت قدم ہے، لیکن اس کو پائیدار بنانے کے لیے عرب اور ترک ضمانتوں کی اشد ضرورت ہے۔ نئی شامی ریاست اب تک اپنے عوام کے ساتھ ایک حقیقی رشتہ قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔"

ترکیہ کا کردار  انتہائی اہم  ہے

"ترکیہ، سیاسی عمل کو بحال کرنے اور جامع مکالموں کی قیادت کرنے کے لیے ایک کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ سویدا میں جاری جھڑپیں ملک کو تقسیم کی طرف لے جا رہی ہیں، لیکن شامی دُرزی کے روحانی رہنما ایک متحد وطن اور یکجہتی پر مبنی قوم کے خواہاں ہیں۔"

دریافت کیجیے
ایرانی رہنما: ایران دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہم ہمسایہ ممالک سے معذرت خواہ ہیں
یوکرین کی ایک رہائشی عمارت پر روسی حملے میں متعدد افراد ہلاک
ایردوان اور میلونی نے مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
اقوام متحدہ کا مشرق وسطی میں پھیلتی ہوئی جنگ کے باعث 'سنگین انسانی ہنگامی صورتحال' کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 36 گھنٹوں میں 3,000 سے زیادہ فضائی حملے کیے: رپورٹ
چین: مشرقِ وسطیٰ میں احتیاط سے کام لیا جائے
یورپی یونین: ترک مصنوعات پر 'میڈ ان ای یو' لیبل چسپاں ہو گا
امریکہ: ہم بھارت کو چین کی طرح اپنا رقیب نہیں بننے دیں گے
امریکی تحقیقات میں ایرانی اسکول پر حملے میں امریکی کردار کی تائید ہوتی نظر آتی ہے — رپورٹ
نیپال میں 2025 کی بغاوت کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات
سعودی عرب نے 3 بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ کر دیا
ایران میں برّی کاروائی کا سوچنا فی الحال وقت کا زیاں ہو گا: ٹرمپ
اسرائیل: ہم نے، بیروت کے جنوبی مضافات پر، نئے فضائی حملے کئے ہیں
اسپین: ٹرمپ سے اپیلیں کرتے رہنا بالکل بے فائدہ ہے
ترک قومی خفیہ سروس کا شام میں کلیدی داعش آپریشن