دنیا
1 منٹ پڑھنے
کانگو: مسافر بردار کشتی دریا برد، 70 افراد لاپتہ
صوبہ کسائی میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں تقریباً 70 افراد لاپتہ ہو گئے  ہیں
کانگو: مسافر بردار کشتی دریا برد، 70 افراد لاپتہ
کانگو میں آبی نقل و حمل عام ہے کیونکہ زیادہ تر سڑکیں ناقابلِ عبور ہیں۔ / AA

جمہوریہ کانگو کے وسطی صوبے کسائی میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں تقریباً 70 افراد لاپتہ ہو گئے  ہیں۔

اقوامِ متحدہ ریڈیو کے مطابق، کانگو کے صوبہ کسائی کے دریا 'سانکورُو' میں طوفانی ہواؤں کے باعث ایک کشتی دریا برد ہو  گئی ہے۔ کشتی بنہ ڈیبیلے بندرگاہ سے، تقریباً 800 کلومیٹر فاصلے پر واقع، دارالحکومت کنشاسا کی طرف جا رہی تھی ۔

خبر میں مقامی منتظم فرانسوا اہوکا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ "کشتی میں تقریباً 120 افراد سوار تھے۔ اس وقت تک تقریباً 50 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے"۔

اہوکا نے امدادی ٹیموں کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا اور متاثرہ خاندانوں سے، زندہ بچ جانے والوں اور برآمد شدہ لاشوں کی شناخت کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ جمہوریہ کانگو میں، نامساعد زمینی راستوں کی وجہ سے، آبی راستوں سے  نقل و حمل کو ترجیح دی جاتی ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے