دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا
امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کا متوقع دورہ پاکستان منگل کو نہیں ہوگا: وائٹ ہاؤس
امریکہ: جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا
امریکہ-ایران مذاکرات اس ماہ کے اوائل میں پاکستان میں اعلیٰ سطحی بات چیت کے ایک ابتدائی دور کے بعد ہونے تھے۔ (تصویر: فائل) / Reuters

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ دوسرے مذاکراتی دور کے لیے امریکہ کے  نائب صدر جے ڈی وینس کا متوقع دورہ پاکستان منگل کو نہیں ہوگا۔

پریس پول نے عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ "صدر ٹرمپ کے ٹروتھ سوشل سے جاری کردہ اور امریکہ کے ایرانیوں کی طرف سے ایک متفّقہ تجویز کا منتظر ہونے کے الفاظ پر مبنی بیان کی روشنی میں کہا جا سکتا ہے کہ جے ڈی وینس کا دورہ  پاکستان آج نہیں ہوگا"۔

ٹرمپ نے منگل کو  جاری کردہ بیان میں کہا  تھاکہ پاکستانی عہدیداروں کی درخواست پر واشنگٹن ، تہران کو  کسی'متفقّہ تجویز' کی تیاری کی مہلت دینے کے لئے، ایران کے ساتھ جنگ بندی دورانیے میں توسیع کر دے گا ۔

امریکی عہدیداروں کے مطابق اس اعلان سے قبل وینس کی  زیرِ قیادت ایک امریکی وفد کے بروز منگل اسلام آباد جانے کی توقع تھی تاکہ ایران کے ساتھ دوسرے دور کی باہمی ملاقاتیں کی جا سکیں۔ تاہم یہ دورہ وائٹ ہاؤس میں اضافی پالیسی اجلاسوں  کی وجہ سے مؤخر ہوگیا ہے۔

متوقع امریکہ۔ایران مذاکرات، اس ماہ کے آغاز میں پاکستان میں منعقدہ اور بلانتیجہ ختم ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کا دوسرا  مرحلہ ہیں ۔

حالیہ جنگ بندی کا اعلان رواں مہینے کے شروع میں کیا گیا تھا اور وہ بدھ کو ختم ہونے والی تھی۔

دریافت کیجیے
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی