پاکستان
2 منٹ پڑھنے
روبیو کا شہباز شریف سے رابطہ، ایران کے معاملے پر غور
ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی، جہاں انہوں نے ایران پر تبادلہ خیال کیا تھا، جس کے بارے میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان دیگر ممالک سے بہتر جانتا ہے
روبیو کا شہباز شریف سے رابطہ، ایران کے معاملے پر غور
/ Reuters

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں اسرائیل اور ایران کے درمیان پائیدار امن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے کے اوائل میں امریکہ کے اتحادی اسرائیل اور اس کے علاقائی حریف ایران کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاکہ اس جنگ کو روکا جا سکے جو 13 جون کو اس وقت شروع ہوئی تھی جب اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا۔

ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی، جہاں انہوں نے ایران پر تبادلہ خیال کیا تھا، جس کے بارے میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان دیگر ممالک سے بہتر جانتا ہے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کا ایک حصہ امریکہ میں ایران کے مفادات کی نمائندگی کرتا ہے کیونکہ تہران کے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

امریکی امور خارجہ  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان پائیدار امن کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ روبیو نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار یا حاصل نہیں کر سکتا۔

پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کے لیے پرعزم

پاکستانی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستانی وزیراعظم کو امریکی وزیر خارجہ روبیو کی جانب سے ٹیلی فون کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا جس کی وجہ سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو