دنیا
2 منٹ پڑھنے
زیلینسکی نے امریکہ-روس ملاقات سے پیشتر کہا ہے کہ 'یوکرین کے بغیر فیصلہ' ناممکن ہے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پوتن  اگلے ہفتے الاسکا میں یوکرین میں امن پر بات چیت کے لیے سربراہی اجلاس منعقد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں
زیلینسکی نے امریکہ-روس ملاقات سے پیشتر کہا ہے کہ 'یوکرین کے بغیر فیصلہ' ناممکن ہے
زِلینسکی نے کہا کہ یوکرین "صلح لانے والے حقیقی فیصلوں کے لیے تیار ہے" لیکن یہ ایک "عزت مند صلح" ہونی چاہیے، بغیر کسی تفصیل کے۔ / AA
9 اگست 2025

صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ہفتے کے روز خبردار کیا کہ "یوکرین کے بغیر کیے گئے فیصلے" امن نہیں لا سکتے انہو ں نے  روس کو اپنی  ملکی  زمین  کا حصہ دینے کے امکان کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا، "یوکرینی  اپنے علاقے قابض کو نہیں دیں گے،"  دوسری جانب  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پوتن  اگلے ہفتے الاسکا میں یوکرین میں امن پر بات چیت کے لیے سربراہی اجلاس منعقد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

"ہمارے خلاف کیے گئے فیصلے، یوکرین کے بغیر کیے گئے فیصلے، امن کے خلاف فیصلے ہیں۔ ان سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،" زیلنسکی نے کہا جنگ " یوکرین کے عمل دخل کے  بغیر ختم نہیں ہو سکتی۔"

زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین "ایسے حقیقی فیصلوں کے لیے تیار ہے جو امن لا سکیں" لیکن انہوں نے کہا کہ یہ ایک "باعزت امن" ہونا چاہیے، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ناکام مذاکرات

فروری 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین پر مکمل فوجی مہم شروع کرنے کے بعد سے دسیوں ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور لاکھوں کو اپنے گھروں سے بے گھر ہونا پڑا ہے۔

رواں سال روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے تین دور ناکام رہے ہیں، اور یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ سربراہی اجلاس امن کے ماحول کو  قریب لا سکے گا یا نہیں۔

پوتن کے ساتھ سربراہی اجلاس کا اعلان کرتے ہوئے، ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ "دونوں کے فائدے کے لیے کچھ علاقوں کا تبادلہ ہوگا،" لیکن انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ٹرمپ اور پوتن نے آخری بار 2019 میں جاپان میں جی۔ 20 سربراہی اجلاس میں ملاقات کی تھی، جو ٹرمپ کی پہلی مدت صدارت کے دوران ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے وہ جنوری کے بعد کئی بار ٹیلیفون پر بات کر چکے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان