سیاست
1 منٹ پڑھنے
بھارت: مندر میں اژدہام، 6 افراد ہلاک
ہریدوار میں واقع 'مانسا دیوی مندر' میں اژدہام کی وجہ سے کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے
بھارت: مندر میں اژدہام، 6 افراد ہلاک
India has a history of crowd accidents. / Photo: Reuters / Reuters
27 جولائی 2025

بھارت کے شمالی شہر ہریدوار  میں واقع مانسا دیوی مندر میں اژدہام کی وجہ سے کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اے این آئی ایجنسی کی گڑھ وال  کے ضلعی کمشنر وینائے شنکر پانڈے کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق بھارت کے شمالی شہر ہریدوار میں واقع  مانسا دیوی مندر میں  ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ نے ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  مقامی پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

اژدہام میں زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی  بھارت  میں ہجوم ، بھگدڑ اور اژدہام کے حادثات ایک تواتر سے پیش آتے رہے ہیں۔ جنوری میں مہا کمبھ ہندو تہوار کے دوران، مقدس پانی میں نہانے کے لئے جمعلاکھوں افراد میں بھگدڑ کے نتیجے میں، کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئےتھے۔

ماہِ جون میں، ایک بھارتی کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر جمع ہجوم میں بھگدڑ  کے دوران کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دریافت کیجیے
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا