دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکی کانگریس میں ایک منٹ کی خاموشی
امریکی کانگریس نے سان ڈیاگو اسلامک سینٹر پر مسلح حملے کے متاثرین کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی
امریکی کانگریس میں ایک منٹ کی خاموشی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے سان ڈیاگو کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی مذمت کی۔ (تصویر: فائل) / AP

امریکی کانگریس نے سان ڈیاگو اسلامک سینٹر پر حالیہ مسلح حملے کے متاثرین کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

رکنِ کانگریس 'سارا جیکبز' نے بھاری دل کے ساتھ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "میں،  پیر کے روز مسجد کمپلیکس میں دو مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے امین عبداللہ، منصور کاظیحہ اور نادر عواد کو خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہتی ہیں۔

جیکبز نے کہا کہ اسلامی مرکز کلیئرمونٹ کمیونٹی کے لیے ایک خاص مقام تھا جو امن، اطمینان اور تحفظ فراہم کرنے والی پناہ گاہ کی حیثیت رکھتا تھا۔ بدقسمتی سے، ہتھیاروں اور نفرت سے لیس دو افراد نے یہ سب کچھ ہماری کمیونٹی سے چھین لیا ہے"۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ"یہ سانحہ کہیں خلا میں پیش نہیں آیا۔ ہم نے ،حقیقتاً کچھ کرنے سے انکار کرکے اور اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کو روکنے میں ناکام رہ کر، اسے ہونے کا موقع فراہم کیا ہے"۔

جیکبز نے یہ بھی کہا کہ یہ مرکز کئی دہائیوں سے نفرت انگیز تقاریروں اور توڑ پھوڑ کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ حالیہ واقعے میں اگر دوسروں کو بچانے کے لیے درمیان میں آنے اور  دوسروں کو بچانے کے لیے مسلح حملہ آوروں کا سامنا کرنے والے لوگ یہ جرات اور بہادری نہ دکھاتے تو  سانحہ کہیں زیادہ جانی نقصان کا سبب بن سکتا تھا۔

جیکبز نے اس حملے کو صرف مسلم کمیونٹی پر نہیں بلکہ مذہبی آزادی اور تنوع جیسے وسیع تر امریکی اقدار پر بھی حملہ قرار دیا ہے۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکن نے کہا ہے کہ یہ تشدد "کثرت پر حملہ" ہے، اور ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اس عدم برداشت کے خلاف متحد ہو کر کھڑے رہیں گے۔

امریکی مسلمانوں سے براہِ راست خطاب کرتے ہوئے جیکبز نے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ"ہم ان عظیم لوگوں کی یاد کو اس طرح زندہ رکھیں گے کہ ہم ایک ساتھ کھڑے ہوں گے اور یہ دکھائیں گے کہ نفرت کا ہمارا جواب محبت ہے۔"

دریافت کیجیے
اسرائیل: انتخابی کمیٹی نے نیتن یاہو کو جرمانہ کر دیا
صدر ایردوان، برسوں سے غزہ کی سب سے بلند آواز رہے ہیں
مصر: صدر سیسی جنوبی کوریا پہنچ گئے
"ایک  سنہرے دور کا اختتام" میسی نے فٹ بال کو خیر باد کہہ دیا
پاکستان:طویل الفاصلہ فتح-4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
ماسکو یوکرین پر  بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے: زیلینسکی
بھارت: پولیس نے راہول گاندھی کو گرفتار کر لیا۔
حوثیوں کا دعوی: سعودی ہوائی اڈوں اور فوجی بیسوں پر ڈرون اور میزائل حملے کئے گئے ہیں۔
صدر رجب طیب اردوان کا استنبول کے 103 ویں یوم ِنجات پر خصوصی پیغام
امریکہ: نضال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی
اسرائیل نے فوج کو غزہ پر حملوں کے لئے تیاری کا حکم دے دیا
امریکی وزیر خارجہ اچانک آئس لینڈ پہنچ گئے
امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا
اسرائیل خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: امریکی خفیہ رپورٹ
ایران: "امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں"