دنیا
2 منٹ پڑھنے
روسی فضائی حملے میں خرکیف میں ایک شخص ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی
اوکراینی صدر کا کہنا ہے کہ روس جنگ جاری رکھنے کی تیاری کر رہا ہے، تمام امن پروپوزلز کو نظر انداز کرتے ہوئے۔
روسی فضائی حملے میں خرکیف میں ایک شخص ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی
Paramedics carry a resident to an ambulance after she was wounded during a Russian air strike in Kharkiv. / Photo: State Emergency Service of Ukraine / Reuters
8 جون 2025

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ شمال مشرقی شہر خرکیف پر روسی فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک اور 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زیلنسکی نے بچوں کے ٹرین تھیم پارک کے قریب شہری ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے اس حملے کو ایک "دہشت گرد حملہ" قرار دیا ہے۔

انہوں نے ہفتے کے روز ٹیلیگرام پر پوسٹ کیا، "ہم اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ ہم آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ یہ کوئی کھیل نہیں ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "ہر روز ہم اپنے لوگوں کو کھو رہے ہیں کیونکہ روس سزا سے استثنیٰ حاصل کرنے کی سوچ رکھتا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ روسی فوج یوکرین میں "موت اور تباہی" لا رہی ہے اور امن مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے تیار نہیں۔

زیلنسکی نے کہا، "روسی جنگ جاری رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں اور تمام امن تجاویز کو نظر انداز کر رہے ہیں۔"

یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ روس پہلے صرف بیرونی دباؤ کی وجہ سے مذاکرات کی میز پر آیا تھا انہوں نے ماسکو پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانے کی اپیل کی تاکہ اسے بامعنی مذاکرات کی طرف دھکیلا جا سکے۔

زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے فوجی حکام سے محاذوں پر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرینی افواج نے ایک روسی Su-35 لڑاکا طیارہ مار گرایا، اور حالیہ دنوں میں تین روسی اسکندر میزائل نظام تباہ کیے۔

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان