نیا شام
3 منٹ پڑھنے
ہم شام کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں:سلامتی کونسل
سلامتی کونسل نے شام کی عرب جمہوریہ کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ ان اصولوں کا احترام کریں
ہم شام کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں:سلامتی کونسل
/ AA

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنے "مضبوط عزم" کا اعادہ کرتے ہوئے ملک کے اندرونی معاملات  میں مداخلت کی مذمت کی ہے۔

 سلامتی کونسل نے شام کی عرب جمہوریہ کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ ان اصولوں کا احترام کریں۔

بیان میں شام کی سیاسی، سلامتی اور اقتصادی منتقلی میں ہر قسم کی منفی یا تباہ کن مداخلت کی مذمت کی گئی اور متنبہ کیا گیا کہ اس طرح کی مداخلت  استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

بیان میں تمام ریاستوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام یا مداخلت سے گریز کریں جس سے ملک مزید عدم استحکام کا شکار ہو۔

کونسل نے جولائی میں جنوبی سویدا خطے میں ہونے والے واقعات پر بھی "گہری تشویش" کا اظہار کیا بیان میں خطے میں پرتشدد واقعات کی شدید مذمت  بھی کی گئی ہے۔

لندن میں قائم سیریئن نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس کے مطابق سویدا  میں  19 جولائی سے دروز گروپوں اور بدو قبائل کے درمیان مسلح جھڑپوں کے بعد جنگ بندی  بحال ہوئی ہے جہاں  426 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 شام کے علاقے میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے بارے میں بیان میں ملک کے اندر ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا اور ان دہشت گردوں کی طرف سے ملک کو لاحق خطرے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا۔

سلامتی کونسل نے شام کی زیر قیادت اور شام  کے سیاسی عمل کے نفاذ کے لیے بھی اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل شام کے عبوری حکام کی جانب سے تشدد کی مذمت اور ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات اور ان کے خلاف کارروائی کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہے۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شامی انتظامیہ 2024 کے اواخر میں بشار الاسد کو اقتدار سے بے دخل کیے جانے کے بعد استحکام کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے۔

بشار الاسد کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے 1974 کے انخلا کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کی گولان کی پہاڑیوں پر اپنے قبضے میں توسیع کرتے ہوئے غیر فوجی بفر زون پر قبضہ کر لیا تھا۔

اسرائیل نے شام کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے سیکڑوں فضائی حملے کیے جن میں لڑاکا طیارے، میزائل سسٹم اور فضائی دفاع کی تنصیبات شامل ہیں۔

دریافت کیجیے
ترک قومی خفیہ سروس کا شام میں کلیدی داعش آپریشن
دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کے سرغنہ کا دریائے فرات کے مغرب سے انخلاء کا اعلان
شام: دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کو حلب سے انخلاء کرنے کی مہلت پوری ہو گئی ہے
دو امریکی سینئر قانون سازوں کی شام پر عائد سیزر پابندیوں کو ختم کرنے کی اپیل کی
دمشق کے ضلع ییت جینن پر اسرائیلی حملے میں 13 افراد ہلاک
شام میں دہشت گردوں کے حملے میں دو شامی فوجی ہلاک
یورپی رہنماوں کی شامی صدر سے ملاقات،تازہ صورتحال پر غور
پی کے کے/وائی پی جی دہشت گرد تنظیم کا شام میں حملہ،1 شخص ہلاک
دمشق کے ایک علاقے سے دھماکے کی اطلاع ملی ہے:شامی امور داخلہ
اسرائیلی افواج گولان  کے قریب جنوبی شامی شہر میں داخل ہو گئی
اسرائیل کے ساتھ ممکنہ سیکیورٹی معاہدے پر پیشرفت ہورہی ہے:شامی صدر
شام: اسد دور کا جنگی مجرم نبیل دریسی گرفتار
دروزی عوام کو شہر سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے: سویدا انتظامیہ
شام میں پہلے پارلیمانی انتخابات ستمبر میں ہونگے
نیتن یاہو کی شام سے متعلق  پالیسیوں پر امریکی حکام  میں بے چینی میں اضافہ
شامی حکومت نے ہنگامی  کمیٹی تشکیل دے دی
حکومتِ شام نے سویدا میں فی الفورجنگ بندی کا اعلان  کر دیا
دُزی رہنما:ترکیہ اور عرب ممالک کو ثالثی کا کردار ادا کریں
نیتن یاہو نے دُرزیوں کا تحفظ کرنے  کی آڑ میں  جنوبی  شام  میں داخلہ بند کر دیا
اسرائیل کے امریکہ کی جانب سے مذمت کرنے سے انکار کے بعد  سویدا پر نئے حملے