سیاست
2 منٹ پڑھنے
صدر اردوعان کی شہریوں سے اپیل: 'سرسبز ترکیہ' کی حفاظت کریں
فائر بریگیڈ ٹیمیں بغیر وقفے کے کام کر رہی ہیں۔ آگ بجھانے کی کاروائیوں کو 27 طیاروں، 105 ہیلی کاپٹروں اور 14 ڈرونوں کا تعاون حاصل ہے: صدر اردوعان
صدر اردوعان کی شہریوں سے اپیل: 'سرسبز ترکیہ' کی حفاظت کریں
Efforts continue to extinguish wildfires in Türkiye. / AA

ترکیہ میں موسمِ گرما کے آغاز کے ساتھ ہی جنگلاتی آگ  کے واقعات میں  اضافہ ہو گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم جون سے اب تک جنگلاتی آگ کے ایک ہزار 516 واقعات  ریکارڈ کیے جا چُکے ہیں۔

صدر رجب طیب اردوعان نے  پیر کے روز ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا  ہے کہ  فائر بریگیڈ ٹیمیں بغیر وقفے کے  کام کر رہی ہیں۔ آگ بجھانے کی کاروائیوں کو 27 طیاروں، 105 ہیلی کاپٹروں اور 14 ڈرونوں کا تعاون  حاصل ہے ۔

پانی کے چھڑکاو  کے تقریباً 6  ہزار ٹرک اور فوری مداخلت کی گاڑیاں اور محکمہ جنگلات کا  25,000 افراد پر مشتمل  عملہ آگ پر قابو پانے کے لیےمصروفِ عمل  ہے۔

اردوعان نے مزید کہا ہے کہ "اب تک آگ کی لپیٹ میں آئے ہوئے  ایک ہزار 507 مقامات پر  صورتحال پر قابو پایا جا چکا ہے۔ فضائی فائر بریگیڈ  عملہ 10,260 پروازیں کر چُکا  ہے  اور آگ پر 33 ہزار ٹن سے زیادہ پانی گرایا  جا چُکاہے۔"

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آگ لگانے کے شبہے میں حراست میں لئے گئے 31 افراد میں سے دس کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دس افراد  کو عدالتی نگرانی میں رہا کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

صدر اردوعان نے آگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور خبردار کیا  ہےکہ بدقسمتی سے تقریباً تمام جنگلاتی آگ انسانی غفلت یا شر انگیزی کی وجہ سے لگی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ"یقیناً ہماری حکومت ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہے لیکن میں یاد دلانا چاہوں گا کہ آگ سے بچنے کا  اہم ترین طریقہ یہ ہے کہ ہر اُس حرکت سے پرہیز کیا جائے جو آگ کا سبب بن جائے۔"

صدر رجب طیب اردوعان نے شہریوں سے آئندہ دو ماہ کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی اور   'سر سبز ترکیہ' کی حفاظت کی اپیل کی ہے۔

دریافت کیجیے
ایران: امریکہ کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں تیکنیکی مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں
روسی شہر پر یوکرین کا حملہ،5 افراد ہلاک
آبنائے ہرمز سے محفوظ اور بلا اجرت آمد و رفت برقرار رہے گی:عُمان
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی خفیہ ادارے میں برطرفیوں کا آغاز کر دیا
اسرائیلی میڈیا: امریکا نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کی لا محدود اجازت ختم کر دی ہے
آبنائے ہرمز تہران کے زیرِ انتظام ہوگی: قالیباف
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا