دنیا
2 منٹ پڑھنے
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
ویاچا کے مغربی شہر میں واقع چھاؤنی میں دھماکے میں کم از کم 58 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں۔
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
حکام کا کہنا ہے کہ مغربی شہر ویاچا میں واقع بیس پر آتش بازی کا سامان ذخیرہ تھا، لیکن دھماکے کی وجہ تاحال زیرِ تفتیش ہے۔ / TRT World

مقامی محکمہ  کی ڈائریکٹر ریٹا نبراسکا نے Noticias Bolivision ٹیلی ویژن کو بتایا کہ بولیویا میں ایک فوجی چھاؤنی میں دھماکے میں 10 سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزیر دفاع ارنسٹو جسٹینیانو نے اطلاع دی ہے  کہ ویاچا کے مغربی شہر میں واقع چھاؤنی میں دھماکے میں کم از کم 58 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں۔

وزیر نے فیس بک پر لکھا کہ دھماکہ تقریباً دوپہر 2:30 بجے (1830 GMT) اس علاقے میں ہوا جہاں آتش بازی کا سامان رکھا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں میں سے 52 عام شہری تھے اور باقی فوجی اہلکار تھے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے دھماکے کے ویڈیو میں چھاؤنی سے اٹھتا ہوا گہرا کالا دھواں دکھائی دیا، جو شہر کے مرکز میں واقع ہے۔

جسٹینیانو نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کا علاج کر رہی تھیں اور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ تھیں۔

ابتدائی بیان میں وزارت دفاع نے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کی اطلاع دی تھی لیکن کہا تھا کہ کوئی زخمی نہیں ہوا۔

دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ویاچا بولیویا کے انتظامی دارالحکومت لا پاز کے جنوب مغرب میں تقریباً 30 کلومیٹر دور واقع ہے اور یہاں کی آبادی تقریباً 100,000 نفوس پر مشتمل ہے۔

 

دریافت کیجیے
چین کی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آمادگی
سینکڑوں حوثی ملیشیاوں کو غیر فعال کر دیا ہے:یمنی فوج
"بحرانوں سے نبرد آزمائی" یورپی کمیشن نے نئی تجاویز پیش کر دیں
صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان  کی جنوبی کوریا کی  سرکردہ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات
ایران میں مظاہرہ "ٹرمپ کو قتل کر دیں گے"  کا بینر آویزاں
جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں:ایردوان
3 ماہ تک سمندر کی لہروں کے رحم و کرم پر موجود 5 افراد بچا لیے گئے
سعودی وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب سے رابطہ
پاکستان:خیبر پختون خوا میں حملہ،2 پولیس اہلکار ہلاک 1 زخمی
حملہ ہوا تو جواب زیادہ شدید ہوگا:ایرانی جرنیل
ایرانی فوج: "امریکہ کی جانب سے کسی نئی جارحیت کی صورت میں جنگ صرف خطے تک محدود نہیں رہے گی۔"
بیلجیئم: سپر مارکیٹوں کے فریزر کا درجہ حرارت اچانک بڑھ گیا،اشیا٫ خراب
"موراسو" طوفان بھارت کی جانب،مکینوں کی نقل مکانی
کواڈ  اجلاس: باہمی روابط بڑھانے  پر غور
ایران کی باقی تنصیبات 10 منٹ میں تباہ کر سکتے ہیں:ٹرمپ