مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ایک بیان میں کہا کہ "آج شام ساڑھے5  بجے، امریکی افواج نے کمانڈر ان چیف کی ہدایت پر ایران کے فوجی اہداف کے خلاف مزید حملے شروع کیے ہیں
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
امریکہ-ایران / AFP

امریکہ نے ایران کے فوجی اہداف پر حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ایک بیان میں کہا کہ "آج شام ساڑھے5  بجے، امریکی افواج نے کمانڈر ان چیف کی ہدایت پر ایران کے فوجی اہداف کے خلاف مزید حملے شروع کیے ہیں۔

سینٹ کام نے ایکس پر لکھا کہ یہ مشن علاقائی پانیوں سے گزرنے والے سویلین ملاحوں اور تجارتی بحری جہازوں کو دھمکانے کی ایرانی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا جاری رکھے گا۔

اس دوران کویتی فوج کے مطابق، ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی طرف سے کیے گئے ایک ڈرون حملے کو ناکام بنانے کے لیے کارروائی کی ہے۔

فوجی بیان میں مزید کہا گیاکہ ہر ایک سے گزارش ہے کہ وہ مجاز حکام کی سیکیورٹی اور حفاظت سے متعلق ہدایات پر عمل کریں۔

فروری کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملہ شروع کرنے کے بعد سے علاقائی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

گذشتہ ماہ امریکہ اور ایران نے پاکستان کی ثالثی میں مفاہمت کی ایک یادداشت  پر دستخط کیے تھےجس کا مقصد تنازع کو ختم کرنا اور ایک مستقل امن معاہدے تک پہنچنا تھالیکن گذشتہ ہفتے آبنائے ہرمز کے معاملے پر کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر جوابی حملے شروع کر رکھے ہیں ۔

وزارتِ دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق، 28 فروری  سے  ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک کل 18 امریکی فوجی ہلاک اور 447 زخمی ہو چکے ہیں۔



 

دریافت کیجیے
مذاکرات کے باوجود کیا اسرائیل لبنان پر حملوں کو وسعت دے گا؟
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
ایران اور عمان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر معاہدے کے قریب ہیں: رپورٹ
ایران: عمان کے ساتھ مذاکرات آبنائے ہرمز  سے بحری آمدروفت کے موضوع پر مرکوز ہیں
اسد اقتدار کا خاتمہ شام سمیت خطے کےلیے ناگزیر تھا: احمد الشراع
امریکی سفارتخانوں کا شہریوں کو مشرق وسطی کے ممالک سے روانہ ہونے کا انتباہ
ٹرمپ نے ایران پر 'بہت شدید' حملوں کا اعادہ کیا ہے اور جنگ میں 'فتح' کا عندیہ دیا
ایرانی پاسدارانِ انقلاب: "کویت کے احمد الجابر فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے"
ایران کی آبنائے ہرمز میں استحکام کی بحالی کے لیے علاقائی تعاون کی اپیل
اردن نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد ڈرون مار گرایا
اسرائیل اور لبنان آئندہ ہفتے روم میں ملیں گے
امریکہ کا جارحانہ موقف سفارت کاری کو  نقصان پہنچا رہا ہے:ایران
ہمارے فوجی نیتین یاہو حکومت کی غلط پالیسیوں کی قیمت چکا رہےہیں:گولان
اسرائیل کا جنوبی شام پر حملہ،گوتیرس علاقے میں
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
حماس نے خلیل الحیہ کو سیاسی بیورو کا  نیا سربراہ مقرر کر دیا
امریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری