سیاست
1 منٹ پڑھنے
انٹرپول نے بوسنیائی سرب رہنما دودک کےوارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے
دودک نے حال ہی میں سربیا کا سفر کیا جہاں انہوں نے نیٹو کے آپریشن الائیڈ فورس کی 26ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
انٹرپول نے بوسنیائی سرب رہنما دودک کےوارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے
29 مارچ 2025

سربیا کے روزنامہ پولیتیکا کی خبر کے مطابق انٹرپول نے بوسنیائی سرب رہنما میلوراد دودک اور  قومی اسمبلی کے اسپیکر نیناد سٹیوانڈک کے خلاف بین الاقوامی وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ وارنٹ انٹرپول کے سرائیوو دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں،  ان دونوں سرکاری شخصیات پر  بوسنیا و ہرزیگووینا کے آئینی نظام کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جو ملک کے فوجداری قانون کے آرٹیکل 156 کے تحت آتے ہیں ۔

یہ وارنٹ انٹرپول کے تمام رکن ممالک کو بھیجے گئے ہیں لیکن پولیتیکا  کے مطابق، یہ قانونی جائزے کے تحت ہیں۔

دودک نے حال ہی میں سربیا کا سفر کیا جہاں انہوں نے نیٹو کے آپریشن الائیڈ فورس کی 26ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

26 مارچ کو، بوسنیائی سرحدی  پولیس نے اس بات کی تحقیقات کا آغاز کیا کہ ڈوڈک نے فعال وارنٹ کے باوجود سربیا کی سرحد کیسے عبور کی۔

اطلاعات کے مطابق، دودک نے اسی دن سربیا سے اسرائیل بھی گئے تھے۔