مشرق وسطی
4 منٹ پڑھنے
ایران کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے:وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وہس نے کہا ہے کہ جاری مذاکرات سے ایران کا عوامی سطح پر انکار ایک 'ایرانی (فارسی) مذاکراتی حربہ' ہے، جبکہ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان تکنیکی بات چیت جاری ہے
ایران کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے:وینس
ایران-امریکہ / Reuters

امریکی نائب صدر جے ڈی وانس نے کہا ہے کہ جاری مذاکرات سے ایران کا عوامی سطح پر انکار ایک 'ایرانی (فارسی) مذاکراتی حربہ' ہے، جبکہ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان تکنیکی بات چیت جاری ہے۔

وینس نے منگل کو نشر ہونے والے 'دی مائیکل نولس شو' کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ طے شدہ مذاکرات جو کہ دراصل تکنیکی مذاکرات ہیں اور ہمارے درمیان پہلے سے موجود بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے ہیں، وہ یقیناً بدھ کو ہو رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ وہ تہران کے عوامی بیانات کو 'دلچسپ اور مایوس کن' پاتے ہیں، اور یہ کہا  کہ ایرانی حکام امن مذاکرات کا انکار جبکہ تکنیکی بات چیت کا اعتراف کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کہیں گے، نہیں، نہیں، کوئی امن مذاکرات جاری نہیں ہیں، لیکن امن معاہدے کے بارے میں امریکہ  اور ایران کے درمیان تکنیکی بات چیت ہو رہی ہے۔

 یہ ایک ایرانی مذاکراتی حربہ اور ایرانی کلامی انداز ہے جو میری سمجھ سے باہر ہے۔'

فاکس نیوز کے ساتھ ایک الگ انٹرویو میں وینس نے کہا کہ واشنگٹن ایران کے الفاظ کے بجائے اس کے اقدامات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، اور ان کا موقف تھا کہ مذاکرات میں بامعنی پیش رفت کے لیے تہران کو 'حقیقی رعایتیں' دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا، 'ہم کچھ مثبت نشانیاں دیکھ رہے ہیں، ظاہر ہے۔ ہم کچھ منفی نشانیاں بھی دیکھ رہے ہیں۔ صدر نے ہمیں جو بتایا ہے وہ یہ ہے کہ مسئلے پر کام کریں، دیکھیں کہ مذاکرات کس سمت جا رہے ہیں، اور اگر یہ سفارتی محاذ پر کسی کامیاب حل کی طرف نہیں لے جاتے، تو ہمارے پاس اب بھی بہت سے متبادل راستے موجود ہیں۔'

وائٹ ہاؤس کے مندوبین اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے امریکی صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد دوحہ کا سفر کیا کہ ایران نے قطری دارالحکومت میں ملاقات کی درخواست کی ہے۔

تاہم، ایران نے واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی براہ راست مذاکرات کے طے ہونے کی تردید کی ہے، جبکہ یہ کہا ہے کہ ثالثوں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ  بدھ کو دوحہ میں جو کچھ کیا جائے گا وہ مفاہمت کی یادداشت کی شقوں پر عمل درآمد کے بارے میں ایک بحث ہے، جس میں ایران کے منجمد اثاثوں کی رہائی بھی شامل ہے جو قطری فریق کے پاس ہیں۔

الگ سے ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ وٹکوف اور کشنر دوحہ میں قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی اور دیگر ثالثوں سے ملاقات کریں گے تاکہ معاہدے پر علاقائی بات چیت کو جاری رکھا جا سکے۔

ایران کے ساتھ امریکی انتظامیہ کے معاہدے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے، وینس نے ٹرمپ کے نقطہ نظر کا دفاع کیا اور کہا کہ صدر نے ضرورت پڑنے پر فوجی طاقت استعمال کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے لیکن صرف مخصوص اہداف کے حصول کے لیے۔

وینس نے ناقدین کے بارے میں کہا، 'ان کا رویہ صرف بم گرانا، بم گرانا اور بم گرانا ہے، اور وہ واقعی یہ واضح نہیں کر سکتے کہ اس کا انجام کیا ہوگا۔'

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا، 'صدر کہہ رہے ہیں کہ میں بم گرانے کے لیے تیار ہوں، اور انہوں نے واضح طور پر دکھایا ہے کہ وہ بم گرانے کے لیے تیار ہیں، لیکن صرف اسی صورت میں جب یہ کسی ہدف کو پورا کرتا ہو۔'

واشنگٹن اور تہران کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی مفاہمت کی یادداشت  18 جون کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ٹرمپ کی جانب سے الیکٹرانک دستخط کیے جانے کے بعد نافذ العمل ہوئی تھی۔"

 

 

دریافت کیجیے
مراکش نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے آخری 16 میں جگہ بنا لی
غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کا 100 حساس مقامات پر قبضے کا منصوبہ
ترکیہ نیٹو اور علاقائی سلامتی کے لیے حیاتی اہمیت کا حامل ہے:یورپی یونین
نیٹو انقرہ اجلاس 'تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک مضبوط ترین پلیٹ فارم' ہوگا، صدر ایردوان
آذربائیجان: اسرائیل اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے
اسرائیل عالمی رد عمل کے باعث غزہ سے جبری نقل مکانی کے منصوبے کو نئے سرے سے تشکیل دے رہا ہے
ترکیہ: اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ عالمی امن کی ضمانت ہے
1915 کے واقعات کے بہانے اسرائیل اپنے جرائم چھپارہا ہے:ترکیہ
یوکرین کے حملے،روس نے ایندھن کی فروخت بند کر دی
یورپ میں شدید گرمی نے پیرس کے مردہ خانوں پر بوجھ ڈال دیا
پاکستان: افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
ترکیہ کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ تعزیت
فرانس: طیارے کے حادثے میں 11 افراد ہلاک
سعودی عرب: ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 افراد ہلاک
روس کا کیف پر بیلسٹک میزائل حملہ