سیاست
2 منٹ پڑھنے
بنگلہ دیش: روہینگیا کیمپوں کے اساتذہ بر طرف کر دیئے گئے
عطیات میں کٹوتیوں کے باعث روہینگیا مہاجر کیمپ کے 1179 اساتذہ برطرف کر دیئے گئے
بنگلہ دیش: روہینگیا کیمپوں کے اساتذہ بر طرف کر دیئے گئے
UNICEF said that the contracts of 1,179 people - working in kindergarten and primary schools - were terminated. / AP

عالمی امداد میں کٹوتیوں کے باعث اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال 'یونیسیف'  نے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپوں سے  ایک ہزار سے زائد اساتذہ کو برطرف کر دیا ہے۔

زیادہ تر مسلمان اور ظلم و ستم کے شکار تقریباً دس لاکھ روہنگیا مہاجرین، بنگلہ دیش کے خستہ حال امدادی کیمپوں میں مقیم ہیں۔ روہینگیا مہاجرین کی اکثریت  2017 میں پڑوسی ملک میانمار میں فوجی کریک ڈاؤن کے بعد بنگلہ دیش  کے مہاجر کیمپ میں  پہنچی تھی۔

اساتذہ کی برطرفیاں امریکی عطیات  میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں کے بعد سامنے آئی ہیں۔

یونیسیف نے منگل کو جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "عالمی امدادی عطیات  کے بحران کی وجہ سے، یونیسیف کو مشکل فیصلے کرنے پڑے ہیں  جوروہنگیا پناہ گزین بچوں کے لیے ابتدائی تعلیمی خدمات کو متاثر کریں گے۔"

یونیسیف نے کہا ہےکہ کنڈرگارٹن اور پرائمری اسکولوں میں کام کرنے والے 1,179 افراد کے معاہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔

بنگلہ دیش حکومت کے تجربہ کار  امدادی اہلکار محمد شمس الدوزا کے مطابق، کٹوتیوں سے پہلے،  کیمپوں میں تقریباً 4,000 اساتذہ موجود تھے۔

’فوری ضروریات‘

حالیہ  دنوں میں عیدالضحیٰ  کے باعث اسکول  بند ہیں، لیکن اگر جون کے آخر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز  تک نئے عطیات حاصل نہ کئے جا سکے تو مزید اساتذہ ملازمتوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔

یونیسیف نے مزید کہا ہے کہ "برطرف کئے اساتذہ  کی واپسی نئے عطیات کے حصول پر منحصر ہے۔ بہتر مستقبل ہر بچے کا حق ہے اور ہمیں امید ہیں کہ بڑھتی ہوئی حمایت سے روہینگیا  بچے اپنا حق حاصل کر سکیں گے"۔

واضح رہے کہ، جنوری میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ عہدہ  صدارت سنبھالنے  اور زیادہ تر غیر ملکی امدادی عطیات  منجمد کرنے کے بعد سے، دنیا بھر میں انسانی امداد  کی تنظیمیں مشکلات کا شکار ہیں ۔

امریکہ، اس وقت اپنے بجٹ کے اچانک پیدا ہونے والے خلاء کو  پُر کرنے کے لیے جدوجہد میں مصروف، کئی اداروں کا سب سے بڑا عطیہ دہندہ رہا ہے ۔

یونیسیف نے مزید کہا ہے کہ "ہم،  پہلے ہی تعلیم، صحت، غذائیت اور تحفظ  کے  معاملے میں مصائب کے شکار، روہنگیا پناہ گزین بچوں کی فوری ضروریات سے بخوبی واقف ہیں"۔

"ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان بچوں  کے پاس بنیادی مہارتیں اور  بنیادی قابلیت ہو تاکہ جب ان کی اپنے ملک محفوظ واپسی کا وقت آئے تو اپنے معاشرے کے موئثر شہری بنیں"۔

دریافت کیجیے
یوکرین کے رات گئے روس پر حملے میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے
اسرائیل کا جنوبی شام پر حملہ،گوتیرس علاقے میں
برازیل: فلاویو بولسونارو نےاپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے