دنیا
2 منٹ پڑھنے
نائیجیریا: مسلح حملہ، 20 افراد ہلاک
مسلّح موٹر سائیکل سواروں نے صوبہ 'ترابا' کے گاؤں بنّاری پر حملہ کر کے 20 افراد کو ہلاک کر دیا
نائیجیریا: مسلح حملہ، 20 افراد ہلاک
نائیجیریا کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک، مسلح افراد نے گھروں اور دکانوں کو لوٹ لیا۔ (تصویر: فائل) / AP

نائیجیریا کے صوبے 'ترابا 'کے گاؤں بنّاری پر مسلّح موٹر سائیکل سواروں نے حملہ  کر کے 20 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔حملہ، ملک کے پہلے سے ہی تشویشناک سکیورٹی حالات کے شکار،  ان دیہی علاقوں میں حالیہ مہلک حملوں کی تازہ ترین کڑی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق جمعے کی نماز سے فوراً بعد حملہ آوروں نے گاؤں کے رہائشیوں پر فائرنگ شروع کر دی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اپنی جان بچانے کے لیے لوگ اطراف میں موجود جھاڑیوں اور جنگلاتی علاقوں کی طرف بھاگنے لگے۔

گاؤں کے رہائشی اسیاقو موسیٰ نے کہا ہے کہ ’’لوگ حملے سے بچنے کے لیے مختلف سمتوں میں بھاگ رہے تھے۔ کسی کو معلوم نہیں تھا کہ وہ کہاں جائے تو محفوظ رہے گا۔‘‘

موسیٰ اور گاؤں کے ایک دوسرے رہائشی سعیدو نوہو نے بتایا  ہے کہ حملہ آوروں کے علاقے سے چلے جانے کے بعد کم از کم 20 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ گاؤں کے متعدد رہائشی ابھی تک لاپتہ ہیں۔

تاہم، پولیس حکام کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق جمعے کی شام تک 10 لاشیں برآمد کی جا چکی تھیں۔

مقامی سماجی رہنماؤں میں شامل ملام ابوبکر سیف اللہی نے بتایا ہے کہ حملہ آور تقریباً 50 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر گاؤں پہنچے  اور ہر موٹر سائیکل پر دو مسلح افراد موجود تھے۔

نائیجیریا کے وسطی علاقے کے قریب واقع ریاست 'ترابا 'کو حالیہ عرصے میں جرائم پیشہ مسلح گروہوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کا سامنا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نائیجیریا میں قائم دفتر نے حکام کے سکیورٹی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا  ہےکہ حکومت نے ملک کے شمالی علاقوں کی دیہی آبادیوں کو ایسے مسلح گروہوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے جنہیں  سزا  کا کوئی ڈر نہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "حکام کی جانب سے حملوں کے مشتبہ ملزمان کو مسلسل انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ناکامی واضح طور پر ایسے ماحول کو تقویت دے رہی ہے جہاں مجرموں کو سزا نہیں ملتی"۔

دریافت کیجیے
امریکہ کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی تنصِبات ہماری زد میں ہیں:ایران
اسرائیلی فوج نے گولی مار کر2 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
الہان عمر دھوکے باز ہے فوراً استعفی دے:ٹرمپ
بھارت: مودی۔ٹسک ملاقات، دفاع، خلاء اور ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق
امریکہ اسرائیل کو بموں کی فراہمی بند کرے: ڈیلیا رامیریز
ملائیشیا: ہم، آسیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائیں گے
امریکہ اور اسرائیل  ایران پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں
پاک-ترک سعودی دفاعی معاہدہ،بل ترک پارلیمان میں پیش کردیاگیا
ہم روس کے ساتھ مذکرات کےلیے تیار ہیں:زیلسنکی
صدر ایردوان کا شام  اور ترکیہ کی خفیہ سروس کے کارکنان کے لیے تہنیتی پیغام
ایلون مسک نے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کو یکجا کرنے کی حمایت کر دی
امریکی تجاویز اچھی ہیں مگر سیاسی رعائیتیں ملنا مشکل ہو گا:روس
اسرائیل نے غزہ میں 2 بچوں سمیت 7فلسطینی قتل کر دیئے
ترکیہ: بائیکار  نے چھٹا سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا۔
فرانس میں مظاہروں کے دوران واقعات میں 2 افراد ہلاک