دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ کے آٹو ٹیرف میں اضافے سے جرمن معیشت کو تقریباً 18 بلین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: رپورٹ
رمنی کی پہلے ہی سست شرح نمو کو سخت ضرب لگے گی۔ تجزیے کے مطابق طویل مدتی پیداوار کے نقصانات تقریباً 30 ارب یورو تک بڑھ سکتے ہیں۔
ٹرمپ کے آٹو ٹیرف میں اضافے سے جرمن معیشت کو تقریباً 18 بلین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: رپورٹ
فائل تصویر: IfW کے ماہرِ معاشیات جولین ہنز کے مطابق، جرمنی کی پہلے سے ہی سست شرح نمو شدید متاثر ہوگی۔ / Reuters

ایک اقتصادی ادارے نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپی یونین سے آنے والی کاروں اور ٹرکوں پر ٹیرف میں اضافے کے اعلان سے جرمنی کو پیداوار میں تقریباً 17.58 ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔

یہ اندازہ کیل انسٹی ٹیوٹ برائے عالمی معیشت (IfW) کا ہے اور ہفتے کو جاری کیا گیا، جو یورپی یونین کی سب سے بڑی معیشت کی امریکی درآمدی محصولات کے حوالے سے نمائش کو نمایاں کرتا ہے جنہوں نے پہلے ہی جرمن  موٹر ساز صنعت کو اربوں کا نقصان پہنچایا ہے۔

IfW کے صدر موریٹز شولارک نے کہا، 'اثرات نمایاں ہوں گے'، اور ادارے کے تجزیے کے مطابق طویل مدتی پیداوار کے نقصانات تقریباً 30 ارب یورو تک بڑھ سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ وہ اگلے ہفتے آٹو ٹیرف کو پہلے طے شدہ 15 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیں گے، اور ان کا کہنا تھا کہ اس بلاک نے واشنگٹن کے ساتھ اپنے تجارتی معاہدے کی پابندی نہیں کی۔

IfWکے ماہرِ اقتصادیات جولیان ہِنز نے کہا، 'جرمنی کی پہلے ہی سست شرح نمو کو سخت ضرب لگے گی۔'

ادارہ فی الحال توقع کرتا ہے کہ امسال جرمن معیشت 0.8 فیصد سے ترقی کرے گی۔۔

ادارے نے مزید کہا کہ اٹلی، سلوواکیہ اور سویڈن سمیت وہ دیگر یورپی معیشتیں جن میں موٹر ساز شعبہ اہم ہے، بھی نمایاں نقصانات کا سامنا کر سکتی ہیں۔

جرمن اقتصادی وزیر کے مشیرِ اعلیٰ نے ٹرمپ کے بارے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔

جینس سوئڈیکم نے رائٹرز کو بتایا، 'یورپی یونین کو اس وقت بس انتظار کرنا چاہیے۔یہ بات سب کو معلوم ہے کہ ٹرمپ  اپنی  ٹیرف  دھمکیوں کو جلدی معطل یا واپس لے لیتے  ہیں۔'

سوئڈیکم نے کہا کہ صدر کو یہ بتانا ہوگا کہ وہ کیوں سمجھتے ہیں کہ یورپی یونین موجودہ تجارتی معاہدے کی پابندی نہیں کر رہی، اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ تازہ ترین ٹیرف دھمکی کے لیے کوئی قانونی بنیاد موجود ہے یا نہیں۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع