ترکیہ
1 منٹ پڑھنے
ترکیہ: استنبول کے قریب آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ
استنبول کے پانیوں میں محوِ سفر غیر ملکی پرچم بردار لیکن ترکیہ کے زیرِ انتظام خام تیل ٹینکر پر ڈرون آبدوز حملہ کیا گیا ہے: عبدالقادر اورال اوعلو
ترکیہ: استنبول کے قریب آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ
ترک ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر عبدالقادر ارال اوغلو: حملے میں مبینہ طور پر ٹینکر کے انجن روم کو نشانہ بنایا گیا۔ [فائل فوٹو] / AA

ترکیہ کے وزیرِ رسل و رسائل عبدالقادر اورال اوعلو  نے کہا ہے کہ آج بروز جمعرات بحیرہ اسود میں  استنبول کے پانیوں میں محوِ سفر غیر ملکی پرچم بردار لیکن ترکیہ کے زیرِ انتظام خام تیل ٹینکر پر ڈرون آبدوز حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں ٹینکر کا عملہ محفوظ  رہا ہے۔

عبد القادر اورال اوغلو نے 24TV کی  براہِ راست نشریات  کے دوران جاری کردہ بیان میں  کہا  ہےکہ "الٹورا  نامی یہ جہاز تقریباً 140,000 ٹن خام تیل لے جا رہا تھا۔ حملے میں جہاز کے انجن یونٹ کو  نشانہ بنایا گیا ہے اور یوں لگتا ہے کہ جہاز کو غیر فعال کرنے کی ارادی کوشش کی گئی ہے۔

اورال اوغلو نے کہاہے کہ " روس سے روانہ ہونے والے ایک غیر ملکی پرچم بردار  لیکن  ترکیہ  کے زیرِ انتظام جہاز کے انجن روم میں  دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ ہمیں شک ہے کہ یہ دھماکہ ایک ڈرون آبدوزحملے کا نتیجہ ہے"۔

وزیر نے یہ بھی کہا ہے  کہ واقعے کے وقت جہاز پر 27 رکنی ترک عملہ سوار تھا۔ عملے کےتمام افراد کے محفوظ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔تکنیکی ٹیم کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے اور صورتحال  کی نگرانی جاری ہے۔

دریافت کیجیے
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی