دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: ہم نے گوروک اور قشم پر حملے کئے ہیں
ہم نےایران کے شہر گوروک اور جزیرہ قشم میں واقع ریڈار اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے: سینٹ کوم
امریکہ: ہم  نے گوروک اور قشم پر حملے کئے ہیں
سینٹکام نے ایرانی فوجی اہداف پر امریکی حملوں کی اطلاع دی ہے، جبکہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے ایک امریکی فضائی اڈے پر حملے کی اطلاع دی ہے۔ (تصویر: فائل) / AP

امریکہ مرکزی کمانڈ 'سینٹ کوم' نے ہفتے کے آخر میں جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ "ہم نےایران کے شہر گوروک اور جزیرہ قشم میں واقع ریڈار اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

سینٹ کوم نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی بشمول بین الاقوامی پانیوں میں ایک MQ-1 ڈرون کو گرانے کے ایران کی طرف سے کئے گئے "جارحانہ  اقدامات" کے جواب میں کی گئی ہے۔  

بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران کسی بھی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا اور یہ کہ  جاری جنگ بندی کے باوجود، امریکہ اپنی افواج اور مفادات کے تحفظ کے لیے ایران کی "بلاجواز جارحیت" کا جواب دیتا رہے گا۔

کویت میں میزائل فضا میں روک دیئے گئے

دوسری جانب، کویت مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام اس وقت دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس دوران اگر دھماکوں کی آوازیں  سُنائی دیں تو وہ  دراصل فضائی دفاعی نظام کی جانب سے میزائلوں کو فضاء میں تباہ کرنے کی آوازیں  ہوں گی۔

ان واقعات کے بعد ایران کی  فارس نیوز ایجنسی  کی شائع کردہ خبر کے مطابق   ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کویت میں اُس امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے  "امریکی فوج نے سریک جزیرے پر حملہ شروع کیا تھا"۔

 یہ بیان کویت کی جانب سے حملوں کو ناکام بنانے کے اعلان سے کچھ ہی دیر بعد جاری کیا گیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ "اگر جارحیت دہرائی گئی تو جواب مکمل طور پر مختلف ہوگا"۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے