دنیا
2 منٹ پڑھنے
55,000 یوکرینی فوجی میدان جنگ میں ہلاک ہوچکے ہیں : زیلینسکی
زیلنسکی نے بدھ کو نشر ہونے والے پری ریکارڈ شدہ انٹرویو میں کہا کہ یوکرین  میں باضابطہ طور پر محاذِ جنگ میں ہلاک ہونے والے پیشہ ور  یا   اجرتی  فوجیوں کی تعداد   55,000 ہے
55,000 یوکرینی فوجی میدان جنگ میں ہلاک ہوچکے ہیں : زیلینسکی
زیلنسکی / AP

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے France 2 ٹی وی کو بتایا ہے کہ محاذِ جنگ میں ہلاک ہونے والے یوکرینی فوجیوں کی تعداد کا اندازہ 55,000  کے لگ بھگ ہے۔

زیلنسکی نے بدھ کو نشر ہونے والے پری ریکارڈ شدہ انٹرویو میں کہا کہ یوکرین  میں باضابطہ طور پر محاذِ جنگ میں ہلاک ہونے والے پیشہ ور  یا   اجرتی  فوجیوں کی تعداد   55,000 ہے۔

یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (CSIS) کے ایک مطالعے کے مطابق، جنگ میں تقریباً دو ملین فوجی ہلاک، زخمی یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روس کی جنگ کے نتیجے میں تقریباً 1.2 ملین روسی زخمی یا ہلاک ہوئے  جبکہ  یوکرینی نقصانات 500,000 سے 600,000 کے درمیان بتائے گئے ہیں۔

CSIS نے اندازہ لگایا ہے کہ جنگ کے آغاز کے تقریباً چار سال کے دوران روسی افواج کو اتنی ہی تعداد میں یعنی 325,000 تک کا  جانی نقصان  اٹھانا  پڑا ہے ۔

دفترِ عالی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ صرف 2025 کے دوران 2,500 سے زائد شہری ہلاک اور 12,000 سے زائد زخمی ہوئے، اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ حقیقی اعداد و شمار ممکنہ طور پر اس سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔

کئی رپورٹس نے پورے یوکرین میں وسیع پیمانے پر تباہی کی دستاویزات فراہم کی ہیں جن میں شہر ملبے میں تبدیل ہوگئے، توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بارہا نشانہ بنایا گیا اور لاکھوں لوگ بے دخل ہوئے  جبکہ  رہائشی علاقوں، نقل و حمل کے نیٹ ورکس، اور صنعتی سہولیات کے بڑے حصے نقصان زدہ یا تباہ ہو چکے ہیں جس نے یوکرین  کی معیشت اور تعمیرِ نو کی کوششوں  کےلیے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"