دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
روس، سلواکیہ کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا: صدر ولادی میر پوتن
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 9 مئی 2026 کو ماسکو، روس میں ایک ملاقات کے دوران سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو کو راستہ دکھاتے ہوئے۔ / Reuters

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے ہفتے کے روز کریملن میں سلواکیہ کے وزیرِ اعظم رابرٹ فیکو سے ملاقات کے دوران کہا  ہےکہ روس، سلواکیہ کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

سلواکیہ، یورپ کے اُن چند ممالک میں شامل ہے جو اب بھی روس سے تیل اور قدرتی گیس خرید رہے ہیں۔

سلواکیہ، سوویت یونین کی تعمیر کردہ 'دروژبہ پائپ لائن' کے ذریعے روس سے تیل حاصل کرتا ہے، جبکہ قدرتی گیس،'ترک اسٹریم پائپ لائن' کے ذریعے ملک تک پہنچتی ہے۔

فیکو، دوسری جنگِ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف سوویت یونین کی فتح کی یاد میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کے لیے ماسکو میں تھے۔

پوتن نے قومی ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ "ہم سلواکیہ کی توانائی کے وسائل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پوری کوشش کریں گے"۔

اگرچہ روسی سرکاری ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ فیکو، ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں متوقع، پریڈ تقریب میں شرکت کریں گےلیکن  فیکو  تقریب میں  شریک نہیں تھے۔

یورپی یونین کا رُکن ملک سلواکیہ، روس کے ساتھ اپنے سیاسی تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کا مؤقف ہے کہ اپنے بنیادی ڈھانچے کو روسی توانائی ذرائع کے مطابق تعمیر کرنے کے بعد روسی سپلائی ترک کرنا بہت مہنگا ثابت ہوگا۔

دریافت کیجیے
بھارت: رہائشی عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات