سیاست
3 منٹ پڑھنے
ٹرمپ، پانچ افریقی رہنماؤں کی میزبانی کر رہے ہیں؟
سینیگال، لائبیریا، گنی بساؤ، موریطانیہ، اور گیبن  کے صدور کی وائٹ ہاؤس کے اسٹیٹ ڈائننگ روم میں صدر ٹرمپ سے ملاقات
ٹرمپ، پانچ افریقی رہنماؤں کی میزبانی کر رہے ہیں؟
US President Donald Trump speaks during a working lunch with African leaders during the UN General Assembly in New York, US, September 20, 2017. / Reuters
9 جولائی 2025

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 9 جولائی کو وائٹ ہاؤس میں پانچ افریقی رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

ٹرمپ اور افریقی رہنماوں کے درمیان ملاقات ایک ظہرانے کے دوران طے پائے گی۔ مذاکرات میں تجارت اور کاروبار کے موضوعات کو اہمیت دی جائے گی۔

اے ایف پی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق سینیگال، لائبیریا، گنی بساؤ، موریطانیہ، اور گیبن  کے صدور وائٹ ہاؤس کے اسٹیٹ ڈائننگ روم میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔  مذاکرات میں  تجارت، سرمایہ کاری، اور سیکیورٹی جیسے موضوعات پر گفتگو کی جائے گی ۔

تاہم، وائٹ ہاؤس کی طرف سے اس بارے میں  زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ محصولات اور تجارتی معاہدوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور اہم معدنیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

تاہم، ان پانچ ممالک کے پاس، جمہوریہ کانگو جیسے  دیگر افریقی ممالک کی طرح ،معدنی دولت موجود نہیں ہے۔

یہ ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ،  امریکی غیر ملکی امدادی ایجنسی 'یو ایس ایڈ' کے باضابطہ خاتمے کا جشن منا رہی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ یہ اقدام ایک  "خیراتی ماڈل" کا خاتمہ ہے ۔

اے ایف پی کے ساتھ بات چیت میں  مذکورہ  پانچ ممالک کے حکام وائٹ ہاؤس کے نظریات سے بخوبی واقف نظر آئے ہیں۔

لائبیریا کے صدر جوزف بوکائی کی پریس سیکریٹری 'کولا فوفانا 'نے اے ایف پی کو منگل کے روز بتایا کہ بوکائی  نے دعوت قبول کر لی اور کہا  ہےکہ "ہم، صرف "امداد کے وصول کنندہ" بننے پر انحصار نہیں کرنا چاہتے" ۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہماری دلچسپی تجارت اور ایسے شراکت داروں کی تلاش میں ہے جو سرمایہ کاری کریں۔"

گیبن کے صدارتی ترجمان تھیوفین بیوگے نے کہا ہے کہ یہ ملاقات ہماری معیشت کی صنعتی ترقی میں  ہم آہنگی پیدا کرنے کا موقع ہے۔

مقابلہ اور تحفظ

امریکہ کے حریف ممالک ' چین اور روس' نے حالیہ برسوں میں اس خطے میں بڑی پیش رفت کی ہے۔ خاص طور پر بیجنگ نے کئی ممالک میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے۔

دوسری جانب، ماسکو نے، حال ہی میں قائم ہونے والے اور مالی، برکینا فاسو، اور نائجر پر مشتمل، ساحل اتحاد 'اے ای ایس' کی حمایت کی ہے ۔

ساحل اتحاد ، بدھ کے روز وائٹ ہاوس کے ظہرانے میں مدعو پانچ افریقی ممالک کا سرحدی ہمسایہ ہے۔

واشنگٹن روانگی سے کچھ دیر پہلے، گنی بساؤ کے صدر عمر سسکو ایمبالو نے اس دورے کو اپنے ملک کے لیے "بہت اہم" قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "معاشی حوالے سے یہ ہمارے لیے ایک بڑا موقع ہے۔ ہم،امید کرتے ہیں کہ گنی بساو  بھی "وہ حمایت" حاصل کرے گا جو امریکہ دیگر ممالک کو فراہم کرتا ہے۔

'نازک دورے'

کئی عالمی رہنماؤں کو وائٹ ہاؤس کے دوروں کے دوران سخت سیاسی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا شامل ہیں۔

دورے کے دوران، ٹرمپ نے جنوبی افریقی رہنما کو ان کے ملک میں مبینہ "سفید فاموں  کی نسل کشی" کے بے بنیاد دعووں پر مبنی  ویڈیو دکھائی تھی۔

یہ واقعات اوول آفس میں کیمروں کے سامنے پیش آئے تھے تاہم بدھ کے روز ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے پانچ افریقی صدور کے لیے میڈیا کے سامنے آنے کا کوئی شیڈول نہیں ہے۔

دریافت کیجیے
یوکرین: روس کے بحیرہ اسود میں دو کارگو جہازوں پر حملے میں عملے کا ایک کارکن ہلاک ہو گیا ہے
فرانس اور برطانیہ طوفان گورتی کی زد میں، لاکھوں افراد بجلی کی سہولت سے محروم
ترکیہ: یونان میں ترک اقلیت کے اسکول پر حملے کی مذمت اور انصاف کا مطالبہ
چین: اسرائیل تناو میں اضافہ کرنے سے پرہیز کرے
شام: دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کو حلب سے انخلاء کرنے کی مہلت پوری ہو گئی ہے
یوکرینی حملے سے روس کے بیلگورود علاقے کی بجلی اور ہیٹنگ بند
او آئی سی: اسرائیل تسلیم نامہ واپس لے
ایران میں مظاہرے امریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں  نے شروع کروائے ہیں
روسی حملوں میں یوکرین میں چار افراد ہلاک، 10 زخمی
وینزویلا  نے اپنے 100 فوجیوں کی تدفین کر دی
شمالی کوریا میں جانشینی کے مباحث: کیا اگلی سربراہ جو۔اے ہیں؟
ترک سفیر کی امریکی سینیٹر سے ملاقات، باہمی امور پر بات چیت
سعودی عرب: متحدہ عرب امارات نے مطلوب یمنی لیڈر کو ملک سے نکال لیا ہے
وینیزویلا پر امریکی حملوں میں 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں: امور داخلہ
ایران میں احتجاج جاری، ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی:  ایک رپورٹ