غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
فلسطین وزارتِ صحت: غزّہ میں "خاموش قتل عام" کیا جا رہا ہے
فلسطین وزارت صحت: غزّہ میں بھوک اور غذائی قلت کے نتیجے میں 76 بچوں سمیت کم از کم 86 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں
فلسطین وزارتِ صحت: غزّہ میں "خاموش قتل عام" کیا جا رہا ہے
Israel Palestinians / AP

فلسطین وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل اکتوبر 2023 سے زیرِ محاصرہ غزہ میں انسانی امداد کا داخلہ روکے ہوئے ہے۔ علاقے میں بھوک اور غذائی قلت کے نتیجے میں 76 بچوں سمیت کم از کم 86 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

 وزارت صحت نے بروز اتوار جاری کردہ  تحریری بیان میں زیرِمحاصرہ علاقے میں انسانی بحران کو "خاموش قتل عام"  قرار دیا اور  کہا  ہے کہ غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کی وجہ سے 76 بچوں سمیت 86 افراد کی  موت واقع  ہو چکی ہے۔

بیان  میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور بین الاقوامی برادری غزّہ میں  انسانی حالات کی خرابی کے ذمہ دار ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں کم از کم 18 افراد بھوک سے ہلاک ہوگئے ہیں ۔بیان میں مطالبہ کیا گیا  ہے کہ خوراک اور ادویات کے داخلے کے لیے سرحدی گزرگاہوں کو فوری طور پر کھولا جائے۔

واضح رہے کہ 2 مارچ سے اسرائیل نے غزہ کے ساتھ تمام سرحدی گزرگاہیں بند کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے انسانی امداد تک رسائی نہیں ہو پا رہی۔ اس  صورتحال  نے بھوک کے پھیلاؤ کو مزید تیز کردیا ہے۔ اسرائیل، غزہ میں جاری، نسل کشی حملوں میں زیادہ ترعورتوں اور بچوں پر مشتمل تقریبا 59 ہزارفلسطینیوں کو  قتل کر چکا ہے ۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق  اندازاً تقریبا 11 ہزار  فلسطینی تباہ شدہ گھروں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ میں حکام کی جانب سے رپورٹ کیے گئے اعداد و شمار حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد دو لاکھ کے قریب ہو سکتی ہے۔ حملوں کے دوران اسرائیل نے غزہ کے بیشتر حصے کو ملبے میں تبدیل کر دیا  اور علاقے کی تقریبا پوری آبادی کو بے گھر کر دیا ہے۔ گذشتہ سال نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت سوز جرائم پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور اس وقت کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عالمی عدالتِ انصاف میں بھی ،غزہ جنگ میں نسل کشی کے الزام میں، اسرائیل کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔

دریافت کیجیے
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
ترکیہ اور 7 دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منصوبوں کی مذمت
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
اسرائیل کی جنوبی شام پر بمباری
یمنی فوج کا شمالی الجوف میں حوثی فوجی کیمپ پر حملہ
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
ایران:امریکی حملوں کی مذمت،جوابی کاروائی کی دھمکی
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک