دنیا
1 منٹ پڑھنے
ملک دشمن کے شدید حملوں کی زد میں ہے:یوکرین
دارالحکومت کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو  نے جمعرات کی صبح  بتایا کہ گرنے والے ڈرونز کے ملبے نے شہر کے مختلف اضلاع میں عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں رہائشی عمارتیں بھی شامل ہیں
ملک دشمن کے شدید حملوں کی زد میں ہے:یوکرین
یوکرین-روس / Reuters

یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرونز اور میزائلوں سے بڑے پیمانے پر حملہ کیا گیا ہے۔

دارالحکومت کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو  نے جمعرات کی صبح  بتایا کہ گرنے والے ڈرونز کے ملبے نے شہر کے مختلف اضلاع میں عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں رہائشی عمارتیں بھی شامل ہیں۔

 غیر سرکاری ٹیلی گرام چینلز نے  رہائشی عمارتوں کے کچھ حصوں میں آگ لگنے کی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔

 فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 یوکرین کی فضائیہ نے یہ بھی کہا کہ روسی میزائلوں نے ملک کے دیگر خطوں کو بھی نشانہ بنایا، جن میں شمالی یوکرین کے خارکیف سومی  اور چرنی ہیو اور وسطی علاقہ پولتاوا  شامل ہیں۔

کیف کے میئر ویتالی کلیچسکو  نے بھی تصدیق کی کہ دارالحکومت پر روس کا شدید حملہ ہوا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت دشمن کے شدید حملے کی زد میں ہے۔

 کلییچکو نے جمعرات کو بتایا کہ کیف پر ہونے والے حملوں سے ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا اور ایک کار پارکنگ میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔

 انہوں نے کہا کہ راکٹ کا ملبہ ایک غیر رہائشی عمارت پر بھی گرا ہے ۔

 

 

دریافت کیجیے
چینی صدر سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے:ٹرمپ
بھارت میں تیز ہواؤں کےجھکڑوں  نے 90 افراد کی جان لے لی
آسٹریلیا کا ہرمز مشن کے لیے نگراں طیارے تعینات کرنے کا اعلان
آبنائے ہرمز کو بطور ہتھیار  استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے:فیدان
ٹرمپ کا مطالبہ:چین اپنی منڈی امریکی کاروبار کےلیے کھول دے
دہشتگردی میں افغانستان ملوث ہے: پاکستان
جنگ بندی کے باوجود لبنان پر حملے،14 افراد ہلاک
نیو یارک ٹائمز  کے صفحات پر"فلسطینیوں کا جنسی استحصال"
ٹرمپ نےوینیزویلا کو  امریکہ کی"51 ویں" ریاست قرار دے دیا
لیمین یامال نےجیت کی خوشی میں فلسطینی پرچم لہرادیا
جنگ بندی ختم ہوتے ہی روس نے  یوکرین پر ڈرون حملہ کر دیا
یورپی یونین "یہود دشمن" ہے: ایتمار بن گویر
قانون سازوں نے اسٹارمر سے استعفی کا مطالبہ کر دیا
ایران جنگ کی لاگت سے امریکی شہریوں کو 37 بلین ڈالر سے زیادہ کی اضافی توانائی کی قیمتوں کا سامنا ہے — رپورٹ
بیلجیئم ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے:میکسیم پرِیوُو