مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
بد امنی کی وجہ غیر ملکی افواج کی خطے میں موجودگی ہے:ایران
ایرانی رہبر اعلی  کے امورِ بین الاقوامی کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ "غیر ملکی افواج" کو خطے سے چلے جانا چاہیے، کیونکہ ان کی موجودگی ہی بدامنی کی بنیادی وجہ ہے
بد امنی کی وجہ غیر ملکی افواج کی خطے میں موجودگی ہے:ایران
علی اکبر ولایتی / َAA

ایرانی رہبر اعلی  کے امورِ بین الاقوامی کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ "غیر ملکی افواج" کو خطے سے چلے جانا چاہیے، کیونکہ ان کی موجودگی ہی بدامنی کی بنیادی وجہ ہے۔

ایکس (X) پر جاری اپنے ایک بیان میں ولایتی نے کہا، "حالیہ پیش رفت مسلح افواج کی لچک، ایرانیوں کی ثابت قدمی اور مزاحمتی محور  کی جرات کی عکاسی کرتی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "امریکہ اور صیہونی حکومت کی شکست نے اس یقین کو مزید پختہ کر دیا ہے کہ غیر ملکی افواج، جو بدامنی کی اصل وجہ ہیں، انہیں خطے سے نکل جانا چاہیے۔"

ولایتی نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر یہ بھی کہا کہ "علاقائی ریاستوں کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون خطے کو محفوظ بنا سکتا ہے۔"

یاد رہے کہ علاقائی تناؤ میں اس وقت شدید اضافہ ہوا تھا جب اسرائیل اور امریکہ نے مشترکہ طور پر ایران کے فوجی، جوہری اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے مربوط حملے کیے تھے۔ جواب میں تہران نے پورے خطے میں اسرائیلی اور امریکی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔

بعد ازاں، پاکستان اور قطر کی ثالثی سے ایران اور امریکہ نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے، جس سے فعال دشمنی کا خاتمہ ہوا اور ایک حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوا۔ تاہم، یہ مذاکرات خلیجی تیل اور گیس کی برآمدات کے لیے انتہائی اہم سمجھے جانے والے بحری راستے 'آبنائے ہرمز' میں جہاز رانی کی آزادی اور بحری سیکیورٹی کے تنازعات پر تعطل کا شکار ہو گئے۔

 

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور