دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین اور روس کے مابین حملوں میں شدت آگئی،متعدد ہلاکتیں
روس پر یوکرین کے حملوں میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ یوکرین  کی جوابی  کاروائی  میں کم از کم پانچ افراد کی جان چلی گئی
یوکرین اور روس کے مابین حملوں میں شدت آگئی،متعدد ہلاکتیں
یوکرین-روس / Reuters

 روس پر یوکرین کے حملوں میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ یوکرین  کی جوابی  کاروائی  میں کم از کم پانچ افراد کی جان چلی گئی ۔

ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ ماسکو اور کیئف دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف حملوں کے دائرے اور شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ  کے اعداد و شمار کے مطابق، روس کی جانب سے روکنے میں مشکل طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے زیادہ شدید استعمال کے باعث، اس سال یوکرین میں سویلین ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

دوسری طرف، کیئف نے ماسکو کو اپنی جارحیت ختم کرنے اور مذاکرات پر مجبور کرنے کے مقصد سے روس کے خلاف جوابی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے، جس میں توانائی کی تنصیبات اور ریٹیل گوداموں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاقے کے قائم مقام گورنر الیگزینڈر شواایف  کے مطابق، اتوار کے روز کے اوائل میں یوکرین کی سرحد پر واقع روس کے بیلگورود  شہرپر یوکرینی حملوں میں چار افراد ہلاک ہو گئے  ہلاک ہونے والوں میں ایک 13 سالہ لڑکی بھی شامل تھی جو کھیل کے میدان کے قریب  جان سے گئی۔

قائم مقام گورنر اولگا ابرامووا  نے بتایا کہ قازقستان کی سرحد پر واقع ساراتوف پر کیے گئے ایک الگ ڈرون حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے، جبکہ محاذ  سے 1,000 کلومیٹر سے زیادہ دور ادمورتیا  میں ایک گاڑی پر یوکرینی ڈرون حملے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔

علاقائی حکام کے مطابق، یوکرین میں روسی حملوں کے نتیجے میں مشرقی دنیپروپیترووسک میں دو افراد، اور جنوبی زاپوریژیا  اور خیرسون  میں کم از کم ایک ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پوسٹل آپریٹر نووا پوشتا  کے مطابق، ایک الگ روسی حملے نے شمالی خارکیف میں ایک پوسٹل ٹرمینل کو تباہ کر دیا  جہاں  ایک ڈاک ملازم مارا گیا۔

 

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز