دنیا
2 منٹ پڑھنے
حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی فوجی مقامات پر حملے
یہ حملے بیروت کے جنوبی مضافات سمیت درجنوں لبنانی شہروں اور قصبوں کے خلاف مجرمانہ اسرائیلی جارحیت کا جواب ہیں: حزب اللہ
حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی فوجی مقامات پر حملے
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنان کی وساطت سے طے پانے والا جنگ بندی کا معاہدہ جاری حملوں کو نہیں روک سکا ہے۔ [فائل فوٹو] / Reuters

حزب اللہ نے لبنان بھر میں جاری اسرائیلی حملوں کے جواب میں آج بروز جمعرات اسرائیل کے شمال میں  فوجی مقامات پر راکٹ فائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لبنانی گروپ نے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے  کہ"حزب اللہ  کے عسکریت پسندوں نے جلیلہ کے مختلف علاقوں میں راکٹوں کی بارش کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملے بیروت کے جنوبی مضافات سمیت درجنوں لبنانی شہروں اور قصبوں کے خلاف مجرمانہ اسرائیلی جارحیت کا جواب تھے"۔

اس سے پہلے، لبنان  وزارتِ صحت اور مقامی میڈیا نے جمعرات کو شمالی اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 12 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سرحد پار حملے پیر کے دن سے تیز ہو گئے ہیں۔ حملےایران کے خلاف  امریکی۔اسرائیلی جنگ شروع ہونے  کے بعد کئے گئے ہیں۔ ایران پر حملوں میں  ہفتے سے اب تک رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای اور سینئر عسکری حکام سمیت 900 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

لبنانی حکام کے مطابق، پیر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 72 افراد ہلاک اور تقریباً 450 زخمی ہو چکے ہیں۔

نومبر 2024 میں حزب اللہ کے ساتھ ہونے والے ایک جنگ بندی معاہدے کے باوجود، اسرائیل تقریباً روزانہ حملے کر رہا ہے، جن میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیل نے اکتوبر 2023 میں لبنان کے خلاف اپنی کارروائی شروع کی اور ستمبر 2024 میں اسے مکمل پیمانے پر جنگ میں تبدیل کر دیا۔ جنگ کے نتیجے میں 4,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً 17,000 زخمی ہوچُکے ہیں۔

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی