مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
"شاووت کا تہوار" سینکڑوں یہودی مسجدالاقصی میں جبراً داخل
القدس میں اسلامک انڈومنٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 500 سے زائد غیر قانونی آباد کار اسرائیلی افواج کی حفاظت میں گروہوں کی شکل میں مقدس مقام میں داخل ہوئے۔
"شاووت کا تہوار" سینکڑوں یہودی مسجدالاقصی میں جبراً داخل
/ AA
2 جون 2025

مقبوضہ مشرقی   القدس میں سینکڑوں غیر قانونی اسرائیلی آبادکار یہودی تہوار شاووت منانے کے لیے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں زبردستی داخل ہو گئے۔

 القدس میں اسلامک انڈومنٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 500 سے زائد غیر قانونی آباد کار اسرائیلی افواج کی حفاظت میں گروہوں کی شکل میں مقدس مقام میں داخل ہوئے۔

عینی شاہدین نے انادولو  ایجنسی کو بتایا کہ آباد کار مسجد الحرام کے مغرب میں  باب المغربہ  کے ذریعے فلیش پوائنٹ سائٹ میں داخل ہوئے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق غیر قانونی آباد کاروں نے شاووت کے موقع پر مسجد کے دروازوں پر اشتعال انگیز  رسومات ادا کیں، جسے ہفتوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔

سن 2003 سے اسرائیل، غیر قانونی یہودی آباد کاروں کو جمعہ اور ہفتہ کو چھوڑ کر تقریبا روزانہ کی بنیاد پر فلیش پوائنٹ کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی اجازت دیتا رہا ہے۔

 یاد رہے کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے لیے دنیا کی تیسری مقدس ترین جگہ ہے۔

 یہودی اس علاقے کو "ٹیمپل ماؤنٹ" کہتے ہیں اور  یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ یہ قدیم زمانے میں دو یہودی مندروں کا مقام تھا۔

اسرائیل نے 1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران مشرقی  القدس  پر قبضہ کر لیا تھا، جہاں الاقصیٰ واقع ہے۔

اسرائیل نے 1980 میں پورے شہر کو ضم کر لیا تھا جسے بین الاقوامی برادری نے کبھی تسلیم نہیں کیا تھا۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان