دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ گرین لینڈ پر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں:ڈنمارک
ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کی دھمکی دینا بند کریں جس کی خواہش ٹرمپ نے  دی اٹلانٹک میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں  دہرائی تھی
ٹرمپ گرین لینڈ پر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں:ڈنمارک
ڈنمارک / Reuters

ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کی دھمکی دینا بند کریں جس کی خواہش ٹرمپ نے  دی اٹلانٹک میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں  دہرائی تھی۔  

ٹرمپ نے میگزین کو بتایا کہ ہمیں واقعی گرین لینڈ کی ضرورت ہے یہ  ہمیں اپنے دفاع کے لیے چاہیے۔

انہوں نے یہ بات اس وقت کی جب امریکہ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اغوا کیا تھا، اور صدر نے کہا کہ واشنگٹن لاطینی امریکی ملک کو کنٹرول کریں گے۔

اس سے ڈنمارک میں خدشات پیدا ہوئے  کیونکہ  گرین لینڈ اس کا نو آبادیاتی علاقہ  ہے۔

فریڈرکسن نے کہا کہ میں امریکہ سے  پرزوردرخواست کرتی  ہوں کہ وہ تاریخی طور پر قریبی اتحادی اور اس کی  قوم کے خلاف دھمکیاں بند کریں ۔

 واضح رہے کہ ٹرمپ نے 21 دسمبر کو لوئیزیانا کے گورنر جیف لینڈری کو گرین لینڈ کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کیا ہے

ٹرمپ نے گرین لینڈکو امریکہ کا حصہ بنانے کی حمایت کی ہے

آرکٹک جزیرے کی یورپ اور شمالی امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک پوزیشن اسے امریکی بیلسٹک میزائل دفاعی نظام کے لیے ایک اہم مقام بناتی ہے، جبکہ اس کی معدنی دولت پرکشش ہے کیونکہ امریکہ چینی برآمدات پر انحصار کم کرنے کی امید رکھتا ہے۔

گرین لینڈ جو ایک سابقہ ڈینش کالونی ہے اُسے  2009 کے معاہدے کے تحت آزادی کا اعلان کرنے کا حق حاصل ہے لیکن وہ ڈینش سبسڈی پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔

ڈنمارک نے گزشتہ سال کے دوران گرین لینڈ کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بحال کرنے کی اور ساتھ ہی ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے آرکٹک  علاقے میں دفاعی شعبے  میں سرمایہ کاری بھی کی ہے۔

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی