دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین میں کشتیاں الٹنے سے کئی افراد ہلاک، درجنوں زخمی
اتوار کی دوپہر گویژو صوبے کے شہر چیانشی میں ایک دریا  میں سفر کرنے والی  مسافر کشتیاں الٹ گئیں، جس کے نتیجے میں 84 افراد دریا  میں جا گرے۔
چین میں کشتیاں الٹنے سے کئی افراد ہلاک، درجنوں زخمی
As of Monday morning nine were dead, 70 have been hospitalised and four were unharmed, state media said. / AP
5 مئی 2025

جنوب مغربی چین کے ایک خوبصورت مقام پر تیز آندھی کے باعث سیاحوں کے سوار ہونے والی  کشتیاں الٹنے سے کم از کم نو افراد ہلاک گئے  جبکہ  70 افراد کو  اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق، اتوار کی دوپہر گویژو صوبے کے شہر چیانشی میں ایک دریا  میں سفر کرنے والی  مسافر کشتیاں الٹ گئیں، جس کے نتیجے میں 84 افراد دریا  میں جا گرے۔

اطلاع کے مطابق پیر کی صبح تک نو افراد ہلاک، 70 اسپتال میں زیر علاج  اور چار محفوظ رہے، جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا   کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے امدادی کاروائیوں اور زخمیوں کے علاج کے لیے "تمام تر کوششیں" کرنے پر زور دیا ہے۔

شی نے "سیاحتی مقامات اور دیگر بڑے عوامی مقامات پر حفاظتی اقدامات کو  بڑھانے  " کی ہدایت کی ہے۔

نائب وزیر اعظم ژانگ گوچنگ کو امدادی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے جائے وقوعہ پر بھیجا گیا ہے۔

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کشتیوں پر  مسافروں  کی تعداد حد سے زیادہ نہیں تھی۔

اس  حادثے کے  دو ماہ قبل، وسطی چین میں ایک کشتی کے تصادم میں 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ہونان صوبے میں ایک مسافر کشتی ایک صنعتی جہاز سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں 19 افراد پانی میں جا گرے تھے۔