مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
غیر قانونی آبادکاروں کی فائرنگ،2 فلسطینی ہلاک
وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ24 سالہ  ثائر فاروق ہمایل اور 57 سالہ  فریہ جودت ہمایل رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع شہر ابو فلاح میں غیرقانونی آباد کاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے
غیر قانونی آبادکاروں کی فائرنگ،2 فلسطینی ہلاک
اسرائیل-فلسطین / Reuters

فلسطینی وزارتِ صحت نے کہا  ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی اسرائیلی آباد کاروں نے دو فلسطینیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا، جو کہ اسی عرصے کے دوران رپورٹ ہونے والی دوسری مہلک واردات ہے۔

وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ24 سالہ  ثائر فاروق ہمایل اور 57 سالہ  فریہ جودت ہمایل رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع شہر ابو فلاح میں غیرقانونی آباد کاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ واقعہ کب پیش آیا اور مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اسرائیلی فوج نے تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

مغربی کنارہ، جسے اسرائیل نے 1967 سے قابض رکھا ہوا ہے، میں تشدد اکتوبر 2023 میں غزہ پر شروع ہونے والی ظالمانہ جنگ کے آغاز کے بعد سے بڑھ گیا ہے۔

یہ جنگ بندی کے باوجود جاری رہا۔

ہفتہ کو رام اللہ کے محکمۂ صحت اور ایک مقامی میئر نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارہ کے ایک اور گاؤں وادی الرخیم میں غیرقانونی اسرائیلی آباد کاروں نے ایک فلسطینی شخص کو گولی مار کر ہلاک اور اس کے بھائی کو زخمی کر دیا۔

قریبی تووانی گاؤں کونسل کے سربراہ محمد رباعی نے اے ایف پی کو بتایا کہ غیرقانونی آباد کار علاقے میں گھروں میں داخل ہوئے اور 27 سالہ عامر محمد شناران کے اہل خانہ پر حملہ کیا، جو بعد میں ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان "متشدد تصادم" کی اطلاعات کے بعد فوجیوں اور پولیس کو موقع پر بھیجا گیا۔

فوج  نے کہا کہ تفتیش جاری ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق، اسرائیلی فورسز اور غیرقانونی آباد کاروں نے غزہ پر اسرائیل کی نسل کش جنگ کے آغاز کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارہ میں کم از کم 1,042 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے

 

دریافت کیجیے
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے
حماس کی رفح بریگیڈ کا کمانڈر مارا گیا ہے:اسرائیل
مکہ پر حملے کی کوشش،او آئی سی کی مذمت
ایرانی مسلح افواج کا جنگ، فائر بندی اور جنگ کے بعد کے سناریوز کے لیے قومی دفاعی تیاریوں کا حکم
سعودی عرب: ہم حوثی حملوں کا 'سخت' جواب دیں گے
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے
یمنی فوج نے مغربی ساحل پر حوثی محاذوں پر فضائی حملے کیے
ایران پر امریکی دباؤ 'خطرناک' مرحلے پر آن پہنچا ہے، پزشکیان
آبنائے ہرمز کا نام آبنائے ٹرمپ ہونا چاہیئے:ٹرمپ
اردن کے امریکی اڈے پر ایران کا حملہ،تفصیلات سامنے آ گئیں
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
حماس کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے شواہد چھپانے کا الزام
حوثیوں کے  حملے، سعودی عرب کی مذمت