دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: فضائی مظاہرے کے دوران دو جنگی طیارے آپس میں ٹکرا گئے
ایڈاہو میں گنفائٹر ایئر شو میں مظاہرے کے دوران دو ای/اے-18جی گرولر طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔
امریکہ: فضائی مظاہرے کے دوران دو جنگی طیارے آپس میں ٹکرا گئے
امریکی پائلٹ ایڈاہو کے ماؤنٹین ہوم ایئر فورس بیس پر 'گن فائٹر اسکائیز' ایئر شو کے دوران ایف-16 طیاروں میں 'کیلیپسو پاس' مینیوور کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ (تصویر: فائل) / Reuters

امریکی ریاست ایڈاہو میں دو امریکی جنگی طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ایڈاہو میں' E/A-18G  گرولر' ٹیم کے دو طیارے ماونٹین ہوم ایئر فورس بیس میں بروز اتوار ہونے والے "گن فائٹر ایئر شو" کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔

حادثے سے کچھ ہی دیر بعد ایک مبصر نے مجمعے کو بتایا کہ امریکی بحریہ کے چاروں پائلٹ 'محفوظ' ہیں۔ تماشائیوں کی جانب سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں دونوں جیٹ طیاروں کو ٹکراتے ہوئے اور حادثے کے بعد فضا سے چار پیراشوٹوں کو اترتے  دیکھا جا سکتا ہے۔

فضائی مظاہرے کے میزبان نے کہا: کہ "ہمارے پاس چار صحیح سلامت پیراشوٹ تھے۔ عملہ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔ وہ دھوئیں کی جگہ سے ایک میل جنوب میں موجود ہیں۔ پیراشوٹ زمین پر اتر چکے ہیں۔"

حکام نے اس واقعے کو "فضا ءمیں تصادم" قرار دیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس دوران فضائیہ کے اڈے کو بند کر دیا گیا ہے۔

ماونٹ ہوم ایئر فورس بیس یہ فضائی مظاہرہ آٹھ برس بعد پہلی بار منعقد کیا گیا تھا۔

روزنامہ ایڈاہو اسٹیٹس مین  کے مطابق، اس تقریب میں اس سے پہلے بھی حادثات پیش آ چکے ہیں۔

2018 کے فضائی مظاہرے میں ایک پیراگلائیڈر پائلٹ حادثے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

2003 میں تھنڈر برڈ جیٹ بھی گر کر تباہ ہو گیا تھا تاہم پائلٹ ایجیکشن سیٹ کے ذریعے بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب رہا تھا۔

حادثے اور اس کے بعد شروع ہونے والی تحقیقات کے باعث فضائی مظاہرے کی باقی تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

دریافت کیجیے
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک
یوکرینی ڈرونز کا کریمیا کے تاریخی جنگی میوزیم پر حملہ
ایران: ہم نے امریکہ کے 5ویں بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے
چین اور شمالی کوریا باہمی تعاون کے فروغ پر متّفق
روسی حملے، خارکیف میں چار افراد ہلاک
آزاد فلسطین ریاست کی حمایت کرتے ہیں: روس
حوثیوں کی دھمکی: اسرائیلی بحری آمدو رفت پر مکمل پابندی لگا دیں گے
فلپائن میں 7،8 کی شدّت سے زلزلہ
امریکہ کو اسرائیل کی طرف سے خطرہ
شمالی کوریا: ہمارا جوہری پروگرام مذاکرات کے لئے بند ہے
امریکہ: دو ایرانی ڈرون تباہ کر دیئے گئے ہیں
ہم نے ایک خصوصی پیغام ایرانی رہبر تک پہنچایا ہے: نقوی
جاسوسی کی  اسرائیلی دھمکی،پینٹاگون چوکنا ہوگیا
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ
روس  اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ