ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ایردوان: "ہم نے اپنی قوم کو خطرات سے دور رکھا ہے"
اب جنوب مشرق اور مشرقی اناطولیہ میں دہشت گردی نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی۔
ایردوان: "ہم نے اپنی قوم کو خطرات سے دور رکھا ہے"
اردوغان: "ہم نے اپنی قوم کو خطرات سے دور رکھا"

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے " ہمارا خطہ بحرانوں، جنگوں اور تنازعات سے نبردآزما ایک مشکل دور سے گزر رہا  ہے تو ہم نے اپنی قوم کو ان خطرات سے دور رکھا ہے۔"

ایردوان نے زور دے کر کہا کہ 107 سال قبل  سن 1919  میں  سامسون  شہر سے شروع ہونے والی آزادی کی ریلی آج ایک طاقتور  اور مضبوط ترکیہ کے راستے پر جاری ہے۔   آزادی سے مستقبل تک پھیلے اس راستے کے دو مضبوط نشان ہمارے ساتھ موجود ہیں۔ ایک طرف  باندرما   اور اس کے بالکل پاس ٹی سی جی انادولو بحری  جہاز ہے۔ یہ دونوں نشان  ترکیہ کے کہاں سے کہاں  تک پہنچنے کی عکاسی کرتے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے، آج تک ہم طوفانی سمندروں میں ترکیہ کو محفوظ ساحل تک پہنچانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ہمارے خطے کے بحرانوں، جنگوں اور تنازعات سے نبردآزما مشکل دور میں ہم نے اپنی قوم کو ان خطرات سے دور رکھا۔ ہم نے اپنی ملک کو کئی شعبوں میں تاریخی کامیابیاں اور تاریخی فتوحات دلائیں۔

ایک طالب علم کے 'دہشت گردی سے پاک ترکیہ' کے عمل کے بارے میں سوال پر ایردوان نے کہا، "جنوب مشرق اور مشرقی اناطولیہ میں دہشت گردی کے باعث ہمارے سامنے بہت سارے  مسائل تھے، مگر  شکر ہے کہ اب جنوب مشرق اور مشرقی اناطولیہ میں دہشت گردی نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی۔"

انہوں نے مزید کہا  خطے میں اب سکون کا ماحول ہےاور ہدف یہ ہے کہ جنوب مشرقی اور مشرقی علاقوں میں عمومی طور پر پرامن ماحول برقرار  رکھا جائے۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے
یمنی فوج نے مغربی ساحل پر حوثی محاذوں پر فضائی حملے کیے
اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی امداد کے مرکز پر حوثیوں کے قبضے کی مذمت کی
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عراق سے ہونے والے حملے میں مشرق۔ مغرب پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے
ایران پر امریکی دباؤ 'خطرناک' مرحلے پر آن پہنچا ہے، پزشکیان
آکنجی کی نئے سپرسونک 300 میزائل کی کامیاب آزمائش