مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
شام: حلب ہوائی اڈّہ پروازوں کی آمد و رفت کے لئے بند رہے گا
حلب میں حملوں کے بعد شام کے ایوی ایشن حکام نے 24 گھنٹوں کے لیے پروازوں کو معطل کر دیا ہے۔
شام: حلب ہوائی اڈّہ پروازوں کی آمد و رفت کے لئے بند رہے گا
حلب ایئرپورٹ مہلک حملوں کے بعد عارضی طور پر بند کر دیا گیا، شامی ہوا بازی حکام کا کہنا ہے۔ / AA

شام نے، YPG دہشتگرد گروہ کی زیرِ قیادت شامی جمہوری فورسز SDF کے حملوں کے بعد، حلب بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر بند کر دی ہے۔

سول ایوی ایشن مرکزی دفتر  نے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ مسافروں، پرواز کے عملے اور ہوائی اڈے کی کارروائیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پروازوں کی آمد و رفت کو فوری طور پر 24 گھنٹوں کے لیے  بند کر دیا گیا ہے۔

دفتر نے مزید کہا ہے کہ،  متعلقہ حکام کے ساتھ مربوط شکل میں تکنیکی و حفاظتی جائزے مکمل  ہونے تک، پروازوں کی بندش  کے دوران طے شدہ تمام پروازیں دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُتریں گی اور وہیں سے پرواز کریں گی۔  

ایوی ایشن اتھارٹی نے اس فیصلے کو "احتیاطی اور عارضی" قرار دیا اور کہا ہے کہ معطلی کی مدت ختم ہونے  یا کوئی نئی صورتحال پیدا ہونے پر مزید معلومات جاری کی جائیں گی۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پرواز کی تازہ ترین معلومات کے لیے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں۔

یہ معطلی منگل کو حلب میں ہونے والے اُن حملوں کے بعد نافذ کی گئی ہے جن کی ذمہ داری شامی حکام نے YPG دہشتگرد گروہ کی زیرِ قیادت شامی جمہوری فورسز SDF پر عائد کی تھی۔

سرکاری بیانات کے مطابق  حملوں میں ایک شامی فوجی اور ایک بچے سمیت  چار عام شہری ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ SDF پر YPG کا غلبہ ہے اور وائے پی جی کو  شام اور ترکیہ دونوں PKK دہشتگرد تنظیم کی شامی شاخ قرار دیتے ہیں۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان نے نیٹو اجلاس کے کامیاب رہنے پر انقرہ کے شہریوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
خامنہ ای کا تابوت مشہد پہنچ گیا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی
ایران کے بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر کے اردگرد کا علاقہ امریکی حملے کا نشانہ بنا ہے: ریاستی میڈیا
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام