ایشیا
2 منٹ پڑھنے
چین: 4 روزہ مرکزی کمیٹی اجلاس شروع ہو گیا
چین کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے، ملک کے آئندہ پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے پر غور کے لئے، چوتھا  جنرل کمیٹی اجلاس شروع کر دیا
چین: 4 روزہ مرکزی کمیٹی اجلاس شروع ہو گیا
China's ruling Communist Party kicks off crucial 4-day meeting in Beijing / AP

چین کی حزبِ اقتدار 'کمیونسٹ پارٹی' کی مرکزی کمیٹی نے، ملک کے آئندہ پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے پر غور کے لئے، پیر کے روز بیجنگ میں چوتھا  جنرل کمیٹی اجلاس شروع کر دیا ہے۔

اجلاس میں ملک کے صدر  اورحزب اقتدار  کمیونسٹ پارٹی کے چیئر مین 'شی جن پنگ' نے پولیٹیکل بیورو کی جانب سے ایک ورک رپورٹ پیش کی اور قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے 15ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کی تشکیل کے لیے پارٹی قیادت کی پیش کردہ تجاویز کے مسودہ  پر روشنی ڈالی ہے۔

مذکورہ  چار روزہ اجلاس جمعرات تک جاری رہے گا اور اس دوران حکومت اور پارٹی میں نئی تقرریوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنرل کمیٹی اجلاسارٹی  کامرکزی کمیٹی اجلاس ہے اور اس میں  پارٹی کے اعلیٰ ترین 205 حکام اور 167 اضافی اراکین  شرکت کرتے ہیں۔

مرکزی کمیٹی کی ذمہ داری پارٹی کے اعلیٰ ترین حکام کا اور پارٹی  کے سیاسی بیورو اراکین کے ساتھ ساتھ دیگر اہم تقرّریوں کا تعّین کرنا ہے۔

بیجنگ میں شی جن پنگ کی زیرِقیادت  جاری  یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت یعنی چین  نے 2025 کی تیسری سہ ماہی میں 4.8 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔

چین نے رواں سال کا سالانہ جی ڈی پی  ترقیاتی ہدف "تقریباً 5 فیصد" مقرر کیا ہے۔

دریافت کیجیے
بنگلادیش "مکہ معاہدے" میں دلچسپی رکھتا ہے:ہمایوں کبیر
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی
امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون علاقے کے لیے 'انتہائی اہم' ہے: جاپان
انڈونیشیا میں زلزلے کی تباہی،ترکیہ کا اظہار تعزیت
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
سعودی عرب،16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
نگاساکی ایٹم بم کی 81 ویں برسی
افغانستان میں طالبان کے ایک عہدے دار کو ہم نے مارا ہے:داعش
جاپان میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی
چین میں اوپر تلے دو زلزلے
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
چین: طیارہ حادثے کے بعد ہلکے طیاروں کی پروازوں پر پابندی
ہمیں اگلے پانچ سالوں میں ہر سال دو جنگی جہاز بنانے چاہئیں:کم جونگ اُن
امید ہے امریکہ ہمیں اسلحہ فراہم کر دے گا: تائیوان
مصنوعی ذہانت کی تقسیم پر قریبی شراکت داری ضروری ہے:جنوبی کوریا
جنوبی کوریا کا مقامی جنگی طیارہ KF-21 آسمان کی بلندیوں پر
کیوبا نے معاشی بحالی اور بیورو کریسی کم کرنے کے لیے اصلاحات کا اعلان کردیا
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
فلپائن: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی، بحالی کی کوششیں جاری