ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا
’’صدر رجب طیب ایردوان نے سفیر فریدون سنیرلی اولو کی اہلیت، صلاحیتوں، بین الاقوامی سطح پر ان کے تجربے اور ان پر اپنے اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کرنا مناسب سمجھا ہے۔
ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا
فریدون سینیرلی‌اوغلو، دیپلمات باسابقه و دبیرکل کنونی سازمان امنیت و همکاری اروپا / عکس آرشیوی: AP

ترکیہ نے سابق وزیر خارجہ اور موجودہ سیکرٹری جنرل برائے یورپی سلامتی و تعاون تنظیم سفیر فریدون سنیرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کرتے ہوئے ان کی باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔

اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل مندوب سفیر احمد یلدز نے انادولو ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نامزدگی سے متعلق خط اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو پیش کر دیا ہے۔

سفیر یلدز نے کہا، ’’صدر رجب طیب ایردوان نے سفیر فریدون سنیرلی اولو کی اہلیت، صلاحیتوں، بین الاقوامی سطح پر ان کے تجربے اور ان پر اپنے اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کرنا مناسب سمجھا ہے۔‘‘

یلدز نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے لیے اب تک کسی متفقہ امیدوار کے سامنے نہ آنے کے باعث ترکیہ نے اقوام متحدہ کے لیے انتخابی عمل کو آسان بنانے کی غرض سے سنیرلی اولو کو نامزد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اس انتخاب میں اس غیر تحریری روایت کا بھی احترام کرتا ہے جس کے تحت سیکرٹری جنرل کا امیدوار لاطینی امریکہ اور کیریبین خطے سے ہونا چاہیے، اسی لیے ترکیہ نے اب تک انتظار کیا۔

سفیر احمد یلدز نے مزید بتایا کہ نامزدگی کے خط کے ساتھ فریدون سنیرلی اولو کی سی وی خاکہ اور ان کی ترجیحات و مستقبل کے وژن پر مشتمل دستاویز بھی منسلک کی گئی ہیں۔

فریدون سنیرلی اولو ایک سینئر ترک سفارت کار ہیں، جنہوں نے اگست سے نومبر 2015 تک ترکیہ کے وزیر خارجہ کے فرائض انجام دیے، جبکہ 2016 سے 2023 تک اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل مندوب رہے۔ وہ اس وقت یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہیں۔

دریافت کیجیے
ایتھوپیا: حملوں میں کم از کم 60 آرتھوڈوکس عیسائی ہلاک
امریکی سینیٹر نے 9 امریکیوں کے قتل پر اسرائیل کی جوابدہی کا مطالبہ کر دیا
اسرائیل، 12500 سے زیادہ فلسطینی عورتوں کو قتل کر چُکا ہے
سعودی عرب، سنگاپور میں زیر زمین پیٹرول ذخیرہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
ترکیہ جینڈرمیری فورس نے 101 تمغے جیت لئے
نیتن یاہو کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے:ایویگادور لیبرمین
عرب اتحاد، یمن میں حوثیوں کے 5 سرنگ نما گوداموں، 6 لانچنگ پیڈ اور 1میزائل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے
روس اور یوکرین سے رات بھر کے حملوں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات
برازیل: لولا دا سلوا نے میدان مار لیا
ترکیہ۔آرمینیا سرحد پر واقع آنی پُل کا ٹینڈر منظور ہو گیا
روس: یوکرین کے لاجسٹک مراکز اور مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے
ازبکستان نے ایرانی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کر لیا
اسرائیل نے ’’نسلی صفائی‘‘ پالیسی کو الخلیل تک پھیلا دیا ہے
اٹلی اور اسپین میں احتجاجی مظاہرے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
نائیجیریا: مسلح حملہ، 20 افراد ہلاک