ایشیا
2 منٹ پڑھنے
ہمیں اگلے پانچ سالوں میں ہر سال دو جنگی جہاز بنانے چاہئیں:کم جونگ اُن
کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں ہر سال اپنے 5,000 میٹرک ٹن کے چوئے ہیون (Choe Hyon) جہاز جتنے بڑے دو جنگی جہاز بنانے چاہئیں
ہمیں اگلے پانچ سالوں میں ہر سال دو جنگی جہاز بنانے چاہئیں:کم جونگ اُن
کم جونگ ان / Reuters

سرکاری میڈیا 'کے سی این اے' (KCNA) کے مطابق، شمالی کوریا کو اگلے پانچ سالوں میں ہر سال اپنے 5,000 میٹرک ٹن کے چوئے ہیون (Choe Hyon) جہاز جتنے بڑے دو جنگی جہاز بنانے چاہئیں۔

 یہ بات وہاں کے رہنما کم جونگ ان نے ایک تباہ کن بحری جہاز  کی کمیشننگ تقریب میں کہی۔

'کے سی این اے' نے منگل کے روز رپورٹ کیا کہ کم نے نئے کثیر المقاصد تباہ کن بحری جہاز چوئے ہیون کی تعیناتی کا جشن منانے کے لیے شمالی کوریا کی نامپو  بندرگاہ پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

'کے سی این اے' نے مزید بتایا کہ اس تباہ کن بحری جہاز نے گزشتہ 14 مہینوں کے دوران اپنے فوجی آپریشنل ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، کم نے کہا کہ ملک جلد ہی کانگ کون نامی ایک اور 5,000 ٹن کا تباہ کن جہاز، اور ساتھ ہی 10,000 ٹن کے تزویراتی  جنگی جہاز تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

کانگ کون کی گزشتہ سال اس وقت مرمت کی گئی تھی جب وہ اپنی لانچنگ تقریب کے دوران جزوی طور پر الٹ گیا تھا۔

کم نے کہا کہ بحریہ شمالی کوریا کی فوجی طاقت کا سب سے کمزور حصہ تھی، انہوں نے مزید کہا کہ اب اس کی صلاحیتیں "تصور سے کہیں زیادہ ناقابل یقین" ہوں گی جبکہ ایک جدید ترین بحری اڈہ بنانا ایک اشد اور ضروری کام بن کر ابھرا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ حکمراں ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے حکام نے پیر کے روز ایک اجلاس میں نئے بحری اڈے بنانے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

کم نے مزید وضاحت کیے بغیر کہا کہ بحریہ کے لیے سب سے اہم تبدیلی اس کی حیثیت، کردار اور کارروائیوں کے دائرہ کار میں تبدیلی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بحریہ کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے کا عمل اپنے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔

 

دریافت کیجیے
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے
اسرائیل نے تقریباً 650 مکانات پر مشتمل ایک اور غیر قانونی آبادکاری منصوبے پر کام شروع دیا
روس کا کیف پر حملہ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عراق نے  60 لاکھ اسلحے کے اندراج کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرلیا
"ڈرون میزائل دھماکہ " مولدووا نے روس سے اپنا سفیر واپس بلالیا
فلپائن میں بارشوں اور لرزشِ اراضی سے 12 افراد ہلاک، 8 لاپتہ