پاکستان
2 منٹ پڑھنے
چین پاکستان میں بند کی تعمیر میں تیزی لائے گا : اخبار کی رپورٹ
یہ ڈیم بجلی کی پیداوار، سیلاب پر قابو پانے، آبپاشی اور پانی کی فراہمی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے 800 میگاواٹ پن بجلی پیدا ہوگی اور خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کو روزانہ 1.14 ارب لیٹر پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا
چین پاکستان میں بند کی تعمیر میں تیزی لائے گا : اخبار کی رپورٹ
/ AP

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے گزشتہ  روز خبر دی ہے کہ چین پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں مہمند ڈیم کی تعمیر میں تیزی لائے گا۔

یہ ڈیم بجلی کی پیداوار، سیلاب پر قابو پانے، آبپاشی اور پانی کی فراہمی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے 800 میگاواٹ پن بجلی پیدا ہوگی اور خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کو روزانہ 1.14 ارب لیٹر پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔

چائنا انرجی انجینئرنگ کارپوریشن مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 2019 سے کام کر رہی ہے جس کی تکمیل اگلے سال متوقع ہے۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیم پر کنکریٹ بھرنے کا کام شروع ہو گیا ہے، جو "پاکستان کے اس قومی فلیگ شپ منصوبے کے لئے ایک اہم تعمیراتی سنگ میل اور تیز رفتار ترقی کا ایک مرحلہ ہے۔

یہ بیان بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو مسلح افراد کے حملے کے بعد یکطرفہ طور پر پاکستان کے ساتھ دہائیوں پرانا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

 نئی دہلی نے اس حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جس  کی  اس نے سختی سے تردید کی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی کا آغاز 6 مئی کی رات کو اس وقت ہوا جب نئی دہلی نے پاکستان اور اس  کے زیر انتظام کشمیر کے اندر میزائل داغے، جس کا جواب 10 مئی کو اسلام آباد نے دیا، جس نے اپنے مشرقی ہمسایہ ملک کے ساتھ ساتھ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں 26 بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

 البتہ  امریکہ نے دونوں کے مابین جنگ بندی کی ثالثی کی  جو اب بھی نافذ العمل ہے ، اور دونوں حریف فوجوں نے  کشیدگی  کی سطح کو کم کرنے کے لئے اعتماد سازی کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ  نئی دہلی کا کہنا ہے کہ کشمیر اسلام آباد کے ساتھ دو طرفہ مسئلہ ہے۔

تاہم، 1947 کے بعد سے کشمیر پر اقوام متحدہ کی متعدد قراردادیں موجود ہیں، جن میں متنازعہ علاقے میں استصواب رائے کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ان میں سے کسی پر بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

دریافت کیجیے
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
لبنان کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی حملے، 7 افراد ہلاک