مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
فوجی اڈہ جنگ کے آغاز  سے کچھ ہی پہلے امریکہ کے علم میں قائم کیا گیا لیکن عراقی حکومت کو اس کی نہ تو اطلاع دی گئی اور نہ ہی منظوری حاصل کی گئی
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی افواج ایران کو نشانہ بنانے کے لیے امریکہ کی آگاہی کے ساتھ عراق میں خفیہ اڈہ تعمیر کر رہی ہیں (تصویر: فائل) / AP

اسرائیل نے ایران کے خلاف فضائی حملوں کے ساتھ تعاون کے لیے عراق کے صحرائی علاقے میں ایک خفیہ فوجی اڈہ قائم کر لیا ہے۔

روزنامہ دی وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق اسرائیلی افواج نے جنگ کے ابتدائی دنوں میں ان عراقی فوجیوں پر فضائی حملے بھی کئے جو   اُس اڈے کو دریافت کرنے کے قریب تھے۔

اخبار کے مطابق یہ ہراول  فوجی اڈہ جنگ کے آغاز  سے کچھ ہی پہلے امریکہ کے علم میں قائم کیا گیا لیکن عراقی حکومت کو اس کی نہ تو اطلاع دی گئی اور نہ ہی منظوری حاصل کی گئی تھی۔

عراقی سرکاری میڈیا کی جانب سے، ایک چرواہے کے مشتبہ فوجی سرگرمیوں کو دیکھنے کی، خبر نشر کئے جانے کے بعد عراقی فوجیوں نے تحقیقات شروع کیں اور مارچ کے آغاز میں یہ اڈہ تقریباً بے نقاب ہو گیا تھا۔

اسرائیل نے عراقی افواج کو اڈے تک پہنچنے سے روکنے کے لیے فضائی حملے کیے جن میں ایک عراقی فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔  عراقی حکومت نے اس حملے کی مذمت کی تھی۔

عراق کی مشترکہ آپریشن کمانڈ کے نائب کمانڈر قیص المحمداوی نے سرکاری میڈیا سے گفتگو میں  کہا ہے کہ "یہ لاپرواہ کارروائی کسی بھی قسم کے رابطے یا منظوری کے بغیر انجام دی گئی ہے"۔

خبر  کے مطابق اسرائیلی فوجیں اس اڈے کو اسرائیلی فضائیہ کے لیے لاجسٹک مرکز کے طور پر استعمال کر رہی تھیں اور وہاں  جاسوس  اور امدادی ٹیمیں بھی  تعینات تھیں۔

اسرائیلی فوج نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ28 فروری کے بعد سے علاقائی کشیدگی میں شدید اضافہ ہوا ۔ یہ کشیدگی  ایران کی طرف سے  جوابی کارروائی اور آبنائے ہرمز کی بندش کا سبب بنی۔

8 اپریل کو پاکستان کی ثالثی میں جنگ بندی نافذ ہوئی جسے بعد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی حتمی تاریخ کا تعین کیے بغیر طویل کر دیا تھا۔

دریافت کیجیے
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں