دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین کے سکیورٹی چیف روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی بحالی پر مذاکرات کے لیے استنبول میں
23 جولائی کو استنبول میں براہِ راست مذاکرات کے گزشتہ دور میں روس اور یوکرین نے جنگی قیدیوں اور شہریوں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا۔
یوکرین کے سکیورٹی چیف روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی بحالی پر مذاکرات کے لیے استنبول میں
The last round of direct talks took place in Istanbul on July 23. / Reuters

یوکرین کے قومی سلامتی و دفاع کونسل کے سیکرٹری رستم عمرُوف جو کہ یوکرینی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ روس کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں۔

ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں، عمرُوف نے دورے کا مقصد روس کے ساتھ جنگی قیدیوں کے تبادلے کے عمل کی بحالی قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ "میں ترکیہ اور مشرقِ وسطیٰ میں تبادلے کے عمل کو کھولنے کے لیے کام کروں گا۔ ایک معاہدہ  طے ہوا تھا، اور ہمیں اسے نافذ کرنا ہے۔"

عمرُوف کے بقول، تبادلے کی بحالی پر بات چیت کے لیے ترکیہ میں اجلاس طے ہیں۔ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان اجلاسوں میں کون شریک ہوگا۔

یاد رہے کہ 23 جولائی کو استنبول میں براہِ راست مذاکرات کے گزشتہ دور میں روس اور یوکرین نے جنگی قیدیوں اور شہریوں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا۔

مزید برآں، ماسکو نے کیف کو تین گروہوں کی تشکیل کی تجویز دی تھی جو سیاسی، انسانی اور عسکری امور پر آن لائن کام کریں گے۔ بعد ازاں کریملن نے کہا تھا کہ ماسکو کو اس تجویز پر کیف کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

ترکیہ کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور جزوی طور پر سعودی عرب اور قطر نے بھی روس اور یوکرین کے درمیان انسانی نوعیت کے تبادلوں میں ثالثی کی ہے۔

 

دریافت کیجیے
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
سعودی عرب کی فوجی آپریشنز میں اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کی تردید
امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے : ایران کا دعوی
انڈونیشیا"آتش فشاں پھوٹ پڑا،3 افراد ہلاک
دائمی جنگ بندی کےلیے امریکہ-ایران تعمیری قدم اٹھائیں:ترکیہ
اسرائیل کی توسیعی پالیسیاں علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، صدر ایردوان
"اسپین کا اسرائیل سے احتجاج" اسرائیلی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا
یورپی یونین۔امریکہ تجارتی معاہدے کے قواعد و ضوابط پر اتفاق