دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران جنگ کی لاگت سے امریکی شہریوں کو 37 بلین ڈالر سے زیادہ کی اضافی توانائی کی قیمتوں کا سامنا ہے — رپورٹ
امریکی صارفین نے ایران پر امریکا-اسرائیل کی جنگ کے آغاز سے اب تک 37.4 بلین ڈالر سے زیادہ کی اضافی توانائی کی لاگت ادا کی ہے، جو کہ مزید بڑھتی جا رہی ہے۔
ایران جنگ کی لاگت سے امریکی شہریوں کو 37 بلین ڈالر سے زیادہ کی اضافی توانائی کی قیمتوں کا سامنا ہے — رپورٹ
براؤن یونیورسٹی ٹریکر نے ایران جنگ کے 37 ارب ڈالر کے ہوش ربا معاشی نقصان کا انکشاف کیا ہے۔ (تصویر: فائل) / Reuters

ایک تحقیق کے اعداد و شمار کے مطابق ایران کے ساتھ امریکی-اسرائیلی جنگ نے امریکی شہریوں کو توانائی کی اضافی قیمتوں کی صورت میں 37.4 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچایا ہے۔

براؤن یونیورسٹی کے ایران وار انرجی کاسٹ ٹریکر کا اندازہ ہے کہ 28 فروری سے جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، امریکیوں نے اضافی اخراجات کے طور پر 37.4 ڈالر سے زیادہ ادا کیے ہیں۔

ڈیٹا حقیقی وقت میں اپ ڈیٹ ہو رہا ہے، اور مجموعی رقم ہر گزرتے لمحے کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔

اضافی لاگت کا بڑا حصہ—20.41 بلین ڈالر—پیٹرولیم کی مد میں ادا کیا گیا، جب کہ ڈیزل تقریباً 17 بلین ڈالر بنتا ہے۔

امریکہ کے اوسط گھرانے نے ماہانہ پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر اوسطاً 285.10 ڈالر زیادہ ادا کیے ہیں۔

منصوبے کے سربراہ جیف کولگن نے کہا، "یہ ایک ایسا خرچ ہے جو براہِ راست امریکی صارفین کی جیب سے نکل رہا ہے۔"

ہرمز میں خلل

جنگ اور ایران کے جوابی اقدام کے طور پر انتہائی اہم ہرمز گزرگاہ کو بند کرنے کےعمل— نے عالمی توانائی کی قیمتوں کو تیزی سے بڑھایا ہے۔

آج امریکہ میں اوسطاً ایک گیلن پیٹرول کی قیمت 4.52 ڈالر ہے، جو جنگ کے آغاز پر قیمتوں کے تین ڈالر سے کم ہونے کے مقابلے میں 50 فیصد سے زائد ہے۔

آبنائے ہرمز دنیا کے سب سے اہم سمندری چوراہوں میں شامل ہے۔

اس کی طویل بندش نے علاقائی بندرگاہوں، ترسیلی گزرگاہوں اور پہلے ہی سکیورٹی کے خطرات سے دباؤ کی شکار عالمی سپلائی چین پر دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے۔

گزرگاہ کو بند کرنے کے علاوہ، ایران نے امریکی خلیجی عرب اتحادیوں کے اہم توانائی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، جس سے تنازعے کا معاشی بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
امید ہے ہم کامیاب ہو جائیں گے: کالاس
ایشیاءتوانائی کے بڑے جھٹکوں کے لئے تیار ہو رہا ہے
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
جب تک جوہری مواد موجود ہے معاملہ ختم نہیں ہو گا: نیتن یاہو
مشرقی کونگو میں دہشتگردانہ حملے،21 افراد ہلاک
ٹرمپ کو ایران کا جواب پسند نہیں آیا،تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
سعودی عرب کی فوجی آپریشنز میں اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کی تردید