غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل غیر قانونی رہائشی بستیوں کا پھیلاو بند کرے: اقوام متحدہ
یہ بستیاں قبضے کو مزید تقویت دے رہی اورمغربی کنارے کے شمالی اور جنوبی حصوں کو الگ کر کے دو ریاستی حل کے امکانات کو مزید دُور کر رہی ہیں: دوجارک
اسرائیل غیر قانونی رہائشی بستیوں کا پھیلاو بند کرے: اقوام متحدہ
Dujarric subrayó que la nueva designación sigue afectando el acceso a los servicios esenciales de salud. / AA

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے، مقبوضہ مغربی کنارے کی تقسیم سے متعلقہ،  نئے غیر قانونی منصوبے کی حمایت سے قبضہ مزید گہرا ہو جائے گا اور دو ریاستی حل کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔

 جمعرات کو نیویارک میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ"غیر قانونی بستیوں کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے۔ مشرقی القدس سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیاں اور ان بستیوں کے قیام کی ذمہ دار حکومت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

اسرائیل کے وزیرِ خزانہ بیزلل سموٹرچ کے، رہائشی بستیوں کے  ذریعے مقبوضہ مغربی کنارے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے، منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے دوجارک نے کہا ہے کہ"واضح الفاظ میں کہا جائے تو یہ بستیاں قبضے کو مزید تقویت دے رہی اورمغربی کنارے کے شمالی اور جنوبی حصوں کو الگ کر  کے دو ریاستی حل کے امکانات کو مزید دُور کر رہی ہیں"۔

انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا  ہےکہ وہ "اس عمل کو آگے بڑھانا بند کرے"۔

تباہ کن نتائج

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے  انسانی امور 'او سی ایچ اے' کے مطابق گذشتہ دو دنوں میں غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملوں اور بمباری میں اضافہ ہوا ہے اور دیر البلاح کے مرکز اور خان یونس کے جنوب میں بھی حملے جاری ہیں۔حملوں میں بے گھر افراد کی رہائش گاہوں اور خیموں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

دوجارک نے  غزہ کے 86 فیصد حصے کے اس وقت اسرائیلی فوجی علاقوں میں منتقل کئے جانے  یا  پھر نقل مکانی کے احکامات کی زد میں ہونے کا ذکر کیا اور  متنبہ کیا  ہے کہ"علاقے میں  مزید زمینی نقصان ، بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے احکامات  یا گنجان آباد علاقوں پر حملوں میں شدت کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا  ہےکہ اسرائیل نے پانچ ماہ سے زائد عرصے سے خیموں کی امداد  کے علاقے میں داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے جس کی  وجہ سے لاکھوں افراد براہ راست  گرمی کی زد میں ہیں۔ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے تقریبا ہر شخص کم از کم ایک بار  ضرور بے گھر ہو چکا ہے۔ انہیں  جو عارضی پناہ گاہیں میّسر تھیں وہ یا تو خراب ہو چُکی ہیں یا پھر بمباری سے فرار کے دوران پیچھے رہ  گئی ہیں۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع