کھیل
1 منٹ پڑھنے
میزبان امریکہ بوسنیا کو ہرا کر راونڈ آف 16 میں پہنچ گیا
عالمی  کپ کی میزبانی کرنے والے تین ممالک میں سے ایک امریکہ دوسری ہاف میں ریڈ کارڈ کے باعث ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود بوسنیا ہرزیگووینا کو 2-0 سے ہرا کر راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گیا ہے
میزبان امریکہ  بوسنیا کو ہرا کر راونڈ آف 16 میں پہنچ گیا
امریکہ فٹ بال / AP

عالمی  کپ کی میزبانی کرنے والے تین ممالک میں سے ایک امریکہ دوسری ہاف میں ریڈ کارڈ کے باعث ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود بوسنیا ہرزیگووینا کو 2-0 سے ہرا کر راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گیا ہے۔

پہلے ہاف میں امریکہ کو 1-0 کی برتری دلانے والے فلورین بالوگن کو میچ کے 64 ویں منٹ میں ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا، جس کی وجہ سے ان کی ٹیم دس کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی۔

بوسنیا کے کھلاڑیوں نے ریڈ کارڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مزید مواقع پیدا کیے، لیکن وہ ان پوزیشنز کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔

ملک ٹلمین  نے 82 ویں منٹ میں پینلٹی ایریا کے بالکل باہر سے لی گئی فری کک کے بعد امریکہ کا دوسرا گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔

امریکہ اب راؤنڈ آف 16 میں سیاٹل میں بیلجیم کا سامنا کرے گا جہاں دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گی۔

دریافت کیجیے
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی
اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل  کا اعتراف کر لیا