سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: "اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود نہ رہتا"
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے امریکہ اور اسرائیل کی خلاف ردعمل میں اس کے خلیجی ممالک پر حملوں نے"خود سمیت سب کو حیرت زدہ کر دیا تھا۔"
ٹرمپ: "اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود نہ رہتا"
(آرکائیو) ٹرمپ: "اگر میں امریکی صدر نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود ختم ہو چکا ہوتا۔"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف معاشی دباؤ مؤثر ثابت ہو رہا ہے اور 'ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔'

ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں سے شروع ہونے والی جنگ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں خلیجی خطے کے ممالک پر جو جوابی کارروائیاں ہوئیں، خود سمیت ہر کس کو اس پر حیرت ہوئی تھی لیکن ، 'ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔'

ٹرمپ نے  دعوی کیا کہ تہران کے خلیجی ممالک پر حملے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اگر اس کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو وہ انہیں استعمال کر دیتا؛ اس سے مشرقِ وسطیٰ اور اسرائیل تباہ ہو جاتے  اور یورپ اور امریکہ اگلا ہدف بن  جاتے۔

انہوں نے کہا، 'اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو اسرائیل ختم ہو چکا ہوتا۔ ممکن ہے مشرقِ وسطیٰ بھی نہ رہتا۔'

ٹرمپ نے امریکہ کے بحری  محاصرے اور ایران کے خلاف معاشی دباؤ کو مؤثر قرار دیتے ہوئے دوبارہ کہا کہ ایران 'زوال پذیر ملک' ہے۔

 

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور