غّزہ جنگ
1 منٹ پڑھنے
پیرس: "آزاد فلسطین" کے نعرے کی سزا 'معطلی'
وائرلیس کے ذریعے اسرائیلی ایئر لائن کے عملے کے لئے 'فری فلسطین' کا نعرہ لگانے پر پیرس  ہوائی اڈے کا ایک ملازم معطل کر دیا گیا
پیرس: "آزاد فلسطین" کے نعرے کی سزا 'معطلی'
ایک ایل ایل اسرائیل ایئر لائنز بوئنگ 737 طیارہ / Reuters

فرانس کے وزیرِ رسل و رسائل نے ، وائرلیس کے ذریعے اسرائیلی ایئر لائن کے عملے کے لئے 'فری فلسطین' کا نعرہ لگانے کی وجہ سے، پیرس  ہوائی اڈے کے ایک ملازم کو معطل کر دیا ہے ۔

وزیرِ رسل و رسائل  'فلپ تبارو' نے منگل کی رات تصدیق کی  ہےکہ یہ واقعہ 11 اگست کی صبح پیش آیا اور اسرائیل کی ایئر لائن 'ایل آل' کے عملے کی شکایت کے بعد اس کی تحقیقات کی گئی ہیں۔

تبارو نے سوشل میڈیا ایکس سے کہا ہے کہ تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیرس چارلس ڈی گال ہوائی اڈے کے ایک ملازم نے وائر لیس کے ذریعے 'فری فلسطین' کا نعرہ لگایا  تھا ۔

انہوں نے کہا ہےکہ وائر لیس مواصلات صرف فضائی ٹریفک کی حفاظت اور نظم و ضبط سے متعلقہ امور تک محدود ہونی چاہئیں۔ ملازم کے یہ الفاظ وائر لیس مواصلات کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ' ایک تادیبی کارروائی فوری طور پر شروع کر دی گئی ہے اور  ملازم کو تا حکمِ ثانی کسی بھی فریضے کی انجام دہی سے روک دیا گیا ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے